اردو

urdu

ETV Bharat / sports

میڈل کی طاقت، امن سہراوت کی ریلوے میں اسپیشل آفیسر کے عہدہ پر ترقی - Aman Sehrawat In Railway - AMAN SEHRAWAT IN RAILWAY

ریلوے نے پیرس اولمپک میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے امن سہراوت کو شمالی ریلوے میں اسپیشل آفیسر کے عہدہ پر ترقی دے دی ہے۔امن بھارت کے لیے اولمپکس میں تمغہ جیتنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بھی ہیں۔

Aman Sehrawat In Railway
امن سہراوت کی ریلوے میں اسپیشل آفیسر کے عہدہ پر ترقی (@RailwayNorthern)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 15, 2024, 7:33 PM IST

نئی دہلی: پیرس اولمپکس 2024 میں ریسلنگ مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے پہلوان امن سہراوت کو شمالی ریلوے نے ترقی دی ہے۔ اب اسے شمالی ریلوے میں آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

شمالی ریلوے کے پرنسپل چیف پرسنل آفیسر سوجیت کمار مشرا نے اولمپک تمغہ جیتنے پر امن سہراوت کو ترقی دی اور انہیں او ایس ڈی/اسپورٹس مقرر کیا پے۔ اس موقع پر ناردرن ریلوے سپورٹس ایسوسی ایشن کے سینئر آفیشلز اور کھلاڑی بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ 57 کلو گرام کے فری اسٹائل ریسلنگ میں بھارت کے امن سہراوت نے پیرس اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیت کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ان کی لگن اور محنت لاکھوں لوگوں کے لیے متاثر کن ہے۔ محنت اور لگن کی وجہ سے امن سہراوت نے پیرس اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وہ ناردرن ریلوے میں ٹی ٹی تھے۔ کام کے ساتھ ساتھ انہوں نے ریسلنگ بھی جاری رکھی۔ یہ ان کی محنت کا صلہ ہے کہ آج انھوں نے کانسے کا تمغہ جیت کر پوری دنیا میں بھارت کا نام روشن کیا ہے۔

ان کی اس کامیابی کے بدلے میں انہیں شمالی ریلوے نے انڈیا گیٹ، دہلی کے قریب واقع بڑودہ ہاؤس میں اعزاز سے نوازا۔ پہلوان امن سہراوت کے اعزاز میں تقریب میں ناردرن ریلوے اسپورٹس ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیداران اور کھلاڑی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

امن سہراوت کو ریسلنگ میں برانز میڈل، اولمپکس میں تمغہ جیتنے والے سب سے کم عمر ہندوستانی کھلاڑی ہونے کا اعزاز

اولمپک میڈلسٹ ہریانوی شوٹر سربجوت سنگھ نے آخر کیوں سرکاری نوکری ٹھکرا دی؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details