اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پی وی سندھو کے بعد لکشیا سین بھی پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا - Paris Olympics 2024 - PARIS OLYMPICS 2024

پیرس اولمپکس کے پانچویں دن بھارتی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اسٹار شٹلر پی وی سندھو، لکشیا سین اور ٹیبل ٹینس میں شریجا اکولا نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ جس کے بعد بھارت کو ان سے ایک بار پھر تمغے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔

lakshya-sen
لکشیا سین (AP PHOTO)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Jul 31, 2024, 4:20 PM IST

نئی دہلی: پیرس اولمپکس 2024 کے پانچویں دن بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار کارکردگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ پی وی سندھو کے بعد اسٹار شٹلر لکشیا سین نے مردوں کے سنگلز بیڈمنٹن مقابلے میں عالمی نمبر چار انڈونیشیا کے جوناتھن کرسٹی کو سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں انٹری کر لی ہے۔

22 سالہ لکشیا نے آل انگلینڈ اور ایشین چیمپئن کرسٹی کو 21 - 18 اور 21 - 12 سے شکست دی۔ جس کے بعد لکشیا سین کا پری کوارٹر فائنل میں ہم وطن کھلاڑی ایچ ایس پرنائے سے مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔ اگر پرنائے دن کے آخر میں ویتنام کے لی ڈک فاٹ کا شکست دینے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

اس کے قبل خواتین کے سنگلز میں پی وی سندھو نے اسٹونین کھلاڑی کو سیدھے سیٹوں میں شکست دی۔ انہوں نے یہ میچ 21 - 5 اور 21 - 10 سے جیتا۔ اس فتح کے ساتھ ہی وہ بھی راؤنڈ آف 16 کے لیے کوالیفائی کر گئی ہیں۔

اس کے علاوہ بھارتی ٹیبل ٹینس اسٹار شریجا اکولا نے اپنے سنگاپور کی حریف زینگ جیان کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اگرچہ شریجا نے پہلا گیم ہار گئیں، لیکن وہ اگلے تین سیٹ میں واپسی کی اور میچ جیت کر پری کواٹر فائنل میں پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں

پیرس اولمپکس میں پی وی سندھو پری کوارٹر فائنل میں پہنچی، بھارت کو تمغے کی امید

تیرانداز بومادیورا، باکسر پریتی پوار اور جیسمین کی اولمپک مہم ختم

ABOUT THE AUTHOR

...view details