نئی دہلی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز ہونے والی ہے لیکن اس سے پہلے پاکستان کی کرکٹ ٹیم سے کوئی بھی اچھی خبر نہیں آرہی ہے۔ کیونکہ ایک ہفتے کے اندر پاکستان کی قومی ٹیم سے منسلک تین افراد استعفیٰ دے چکے ہیں۔
تازہ استعفیٰ پاکستان کے لیے ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے لیگ اسپنر عثمان قادر نے دیا ہے۔ انھوں نے اپنے ریٹائرمنٹ کے اطلاع سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے دی۔ قابل ذکر ہے کہ عثمان قادر پاکستان کے سابق لیجند ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے ہیں۔
عثمان قادر ابھی 31 سال کے ہیں اور انھوں نے پاکستان کے لیے ایک ونڈے اور 25 ٹی ٹونٹی میچ میں بالترتیب ایک اور 31 وکٹ لیے ہیں۔ وہ پاکستان کے علاوہ کرکٹ کی کئی دوسری لیگ میں بھی کھیلتے تھے۔ جس میں بی پی ایل، بیگ بیش لیگ اور سی پی ایل قابل ذکر ہے۔
پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق عثمان قادر کو پاکستانی بورڈ لیگ میچز کھیلنے کی این او سی نہیں دے رہا تھا جس سے دل برداشتہ ہو کر انھوں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔