اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف ہونے والے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی گیارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ اس کی جانکاری پی سی بی اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر دی ہے۔
پاکستان کی ٹیم انتظامیہ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں تیز گیندبازوں کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا۔ کیونکہ انھوں گیارہ رکنی ٹیم میں ایک بھی اسپینر کو نہیں رکھا ہے، بلکہ ٹیم میں 4 تیز گیندباز کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستانی ٹیم نے چھ بلے باوزوں کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا جب کہ وکٹ کیپنگ کے لیے محمد رضوان کو ٹیم منتخب کیا گیا ہے۔