کولمبو:سری لنکا کے ڈمبولا میں کھیلے گئے ویمنز ایشیاکپ ٹی20 کے افتتاحی میچ میں متحدہ عرب امارات نے نیپال کو جیت کے لئے 115 رنوں کا ہدف دیا۔نیپال نے چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔
نیپال کی جانب سے سمجھنا کھڈکا نے 45 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 72 رنوں کی اننگ کھیلی اور میچ کے آخر تک ناٹ آوٹ رہیں۔اس کے علاوہ روبینہ چھتری 10،سیتا راما مگر سات رن،کویتا کنور2 رن اور کپتان اندو برما 6 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے کاوشیا تین حاصل کرکے سب سے کامیاب گیندباز ثابت ہوئیں۔اس کے علاوہ لوینا کینی کو ایک وکٹ ملا۔
نیپال کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنے اتری متحدہ عرب امارات کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 115 رن ہی بناسکی۔یو اے ای کی جانب سے خوشی شرما نے36 رن بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں۔
اس کے علاوہ کاویشا 22 اور سمیرا دھرنی دھرکا 13 رن بنائے۔اس کے علاوہ دیگر بلے بازخاطر خواہ اننگ کھیلنےمیں ناکام رہیں۔نیپال کی جانب سے اندو برما کو تین جبکہ شبنم رائے اور کیرتیکا کو ایک ایک وکٹ ملا۔