اردو

urdu

ETV Bharat / sports

مشتاق احمد ٹی 20 ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک بنگلہ دیش کے اسپن کوچ رہیں گے - Bangladesh cricket team - BANGLADESH CRICKET TEAM

Bangladesh Appoint Mushtaq Ahmed Spin Bowling Coach پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو ٹی 20 ورلڈ کپ تک بنگلہ دیش کا اسپن بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔منگل کو اس کا اعلان کرتے ہوئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے کہا کہ مشتاق اگلے ماہ زمبابوے کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل ڈھاکہ میں لگنے والے کیمپ میں پہنچیں گے۔

مشتاق احمد ٹی 20 ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک بنگلہ دیش کے اسپن کوچ رہیں گے
مشتاق احمد ٹی 20 ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک بنگلہ دیش کے اسپن کوچ رہیں گے

By UNI (United News of India)

Published : Apr 17, 2024, 4:35 PM IST

ڈھاکہ:مشتاق احمد نے کہاکہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا اسپن بولنگ کوچ منتخب ہونا اعزاز کی بات ہے۔ میں اس کردار کا منتظر ہوں اور اپنے تمام تجربے کھلاڑیوں کو دینا چاہتا ہوں کیونکہ وہ سیکھنے کے قابل ہیں اور مجھے ہمیشہ لگتا ہے کہ یہ ٹیم بہت خطرناک ٹیم ہے۔ وہ کسی کو بھی شکست دے سکتے ہیں کیونکہ ان میں صلاحیت اور مہارت ہے۔ میں ان کا اعتماد بڑھانے کی کوشش کروں گا۔ میں ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔

مشتاق رنگنا ہیراتھ کی جگہ لیں گے۔ ہیراتھ جون 2021 سے دو سال تک اس عہدے پر فائز رہے۔ مشتاق ہیڈ کوچ چندریکا ہتھور سنگھے، اسسٹنٹ کوچ نک پوتھاس، بیٹنگ کوچ ڈیوڈ ہیمپ اور فاسٹ بولنگ کوچ آندرے ایڈمز کے ساتھ جڑیں گے۔مشتاق کا اسپن بولنگ کوچ کی حیثیت سے طویل کیریئر رہا ہے۔ وہ 2008 اور 2014 کے درمیان انگلینڈ کی مردوں کی ٹیم کے ساتھ رہے۔

وہ 2014 سے 2016 اور 2020 سے 2022 تک پاکستان کے اسپن بولنگ کوچ کے عہدے پر فائز رہے۔ وہ 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 144 ون ڈے اور 52 ٹیسٹ کھیلے۔ وہ کاؤنٹی میں بھی سرگرم رہے اور 1993 میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر تھے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا: سابق پی سی بی چیئرمین - Zaka Ashraf on Shaheen Afridi

مشتاق مختصر عرصے کے لیے ٹیم کے ساتھ منسلک ہیں لیکن رشاد حسین جیسے کھلاڑی اپنے کیریئر میں پہلی بار تجربہ کار اسپنر کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details