ممبئی:مشیر خان کی 136 رنز کی سنچری اننگ، شریاس ایئر 95 رنز، اجنکیا رہانے 73 رنز اور شمس ملانی کی ناقابل شکست 50 رن کی نصف سنچریوں کے دم پر ممبئی نے دوسری اننگ میں 418 رنز بنائے اور ودربھ کو جیت کے لئے 538 رنوں کا ہدف دیا ہے۔
میچ کے دن کا کھیل ختم ہونے تک ودربھ نے دوسری اننگ میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 10 رنز بنا لیے ہیں اور اسے جیت کے لیے 528 رنز درکار ہیں۔ اتھروا تایڈے تین اور دھرو شوری سات رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
ممبئی کی دوسری اننگ کی شروعات خراب رہی اور اس نے ساتویں اوور میں پرتھوی شا کا وکٹ گنوا دیا۔ شا کو ٹھاکر نے بولڈ آؤٹ کیا۔ بھوپین لالوانی بھی 18 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد مشیر خان اور اجنکیا رہانے نے اننگ کو سنبھالا۔
دو وکٹوں پر 141 رنز سے آگے کھیلتے ہوئے کل کے اسکور میں 23 رن جوڑے تھے کہ اجنکیا رہانے 73 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد شریاس ائیر نے مشیر خان کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 168 رنز کی شراکت قائم کی۔ مشیر خان 136 رن اور شریاس ائیر 95 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ شمس ملانی نے 50 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ ممبئی نے دوسری اننگ میں 130.2 اوور میں 418 رنز بنائے۔ پہلی اننگ کی بنیاد پر برتری کے ساتھ ودربھ کو 538 رنز کا ہدف ملا۔
ودربھ کی جانب سے ہرش دوبے نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ یش ٹھاکر نے تین وکٹ لئے۔ آدتیہ ٹھاکرے اور امن موکھڑے نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ودربھ نے آرتھو ٹائیڈے 23 رن، آدتیہ ٹھاکرے 19 رن، یش راٹھور 27 اور یش ٹھاکر 16 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگر میں نہ پہنچ سکا۔ ممبئی کی جانب سے دھول کلکرنی، شمس ملانی اور تنوش کوٹیان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ شاردل ٹھاکر کو ایک وکٹ ملا۔ ودربھ کی پہلی اننگ 45.5 اوور میں 105 رن پر سمٹ گئی۔