اسلام آباد: پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق نگران وفاقی حکومت نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پی سی بی کا چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نگراں وزیر اعظم نے محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ذکا اشرف کا استعفی منظور بھی کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے اپنی مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ پی سی بی کی مینجمنٹ کے چیئرمین ذکا اشرف نے چیئرمین کے ساتھ ساتھ بورڈ آف گورنر کے رکن کی حیثیت سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔