اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کے کے آر کی لیگ ٹیبل میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے پر نظر - IPL 2024 - IPL 2024

KKR vs PBKS Match ایڈن گارڈنس میں آئی پی ایل جے 42 ویں میچ میں کولکاتا نائٹ رائڈرس اور پنجاب کنگز کی ٹیموں کے درمیانم دلچسپ اور سنسنی خیز میچ کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں جیت کے ارادے کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔

کے کے آر کی لیگ ٹیبل میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے پر نظر
کے کے آر کی لیگ ٹیبل میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے پر نظر

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 26, 2024, 2:29 PM IST

کولکاتا: آئی پی ایل 2024 کا 42 واں میچ پنجاب کنگز اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کو آخری میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اس میچ میں دونوں ٹیم بلند حوصلوں اور نئے جوش و جذبے کے ساتھ عالمی شہرت یافتہ اسٹیڈیم ایڈن گارڈنس میں اتریں گی۔

سیزن میں دونوں ٹیموں کی اب تک کی کارکردگی

اگر آئی پی ایل میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی کی بات کریں تو کے کے آر کی اب تک کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ کولکاتا نے اب تک 7 میچ کھیلے ہیں جس میں اس نے 5 میچ جیتے ہیں۔ وہ پوائنٹس ٹیبل میں 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ پنجاب کنگز نے اب تک 8 میچز کھیلے ہیں جس میں اسے 6 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ہے اور 2 میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر پنجاب 9 ویں مقام پر ہے۔

کے کے آر بمقابلہ پنجاب کنگز

کولکاتا اور پنجاب کنگز کے درمیان اب تک کھیلے گئے میچوں میں کے کے آر کو برتری حاصل رہی ہے۔ دونوں کے درمیان اب تک 32 میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں کے کے آر نے 21 اور پنجاب نے 11 میچ جیتے ہیں۔ گزشتہ میچ میں پنجاب کو دہلی کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، وہیں کے کے آر نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔

کے کے آر کی طاقت

کولکاتا کی ٹیم مجموعی طور پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ سنیل نارائن ٹیم کو زبردست شروعات دینے میں کامیاب ہو رہے ہیں ۔انہوں نے راجستھان کے خلاف بھی سنچری اننگ کھیلی۔ اس کے ساتھ بالنگ میں ہرشیت رانا اور سنیل نارائن کی کارکردگی بھی شاندار رہی ہے۔ ٹیم کو جب بھی کسی ایک کھلاڑی کی ضرورت پڑی، انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلورو نے حیدرآباد کے خلاف 35 رنز کی جیت کے ساتھ پلے آف کی امیدوں کو زندہ رکھا - RCB vs SRH

پنجاب کی کمزوری

اس سیزن میں پنجاب کی بیٹنگ کمزور رہی ہے۔ پنجاب کے پاس کگیسو ربادا، ہرشل پٹیل اور ارشدیپ سنگھ جیسے گیند باز ہیں لیکن پنجاب نے بلے بازی میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ شیکھر دھون چوٹ کی وجہ سے پلیئنگ 11 کا حصہ نہیں ہیں جبکہ سیم کرن بھی اچھی کارکردگی نہیں دکھا رہے ہیں۔ پنجاب کے دو بلے باز ششانک سنگھ اور آشوتوش شرما کو چھوڑ کر کوئی بھی بلے باز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکا

ABOUT THE AUTHOR

...view details