اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کرناٹک کے کرکٹر کا میچ کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال - کرناٹک

مڈل آرڈر بلے باز اور گیند باز ہویسالا انڈر 25 زمرے میں کرناٹک ٹیم کی نمائندگی کی ہے اور وہ کرناٹک پریمیئر لیگ میں بھی کھیل چکے ہیں۔

Karnataka Cricketer Hoysala K
کرکٹر ہویسالا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 23, 2024, 5:30 PM IST

بنگلورو: کرناٹک کرکٹ نے آج اپنے ایک ہونہار کرکٹر کو کھو دیا ہے۔ دراصل 34 سالہ کرکٹر ہویسالا کا جمعرات کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ یہ واقعہ بنگلورو میں ساؤتھ زون ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا۔

ہویسالا نے آر ایس آئی گراؤنڈ، بنگلورو میں منعقدہ ایجس ساؤتھ زون ٹورنامنٹ میں جمعرات کو تمل ناڈو کے خلاف میچ کھیلا۔ جس میچ کو جیتنے کے بعد ہویسالا ٹیم کے ساتھ ڈنر پر جانے سے پہلے اچانک گر گیا۔ وہاں موجود طبی عملے نے فوری طور پر تحقیقات کی اور ہنگامی علاج فراہم کرنے کی کوشش کی لیکن جب علاج کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوا تو انہیں فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے بنگلور کے بوورنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

اس کے بعد اس کے گھر والوں کو بھی فوراً اطلاع دی گئی۔ ہسپتال کے ڈاکٹروں نےہویسالا کا معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ ہویسالا کی اسپتال لانے سے پہلے ہی موت واقع ہوچکی تھی۔ مڈل آرڈر بلے باز اور گیند باز ہویسالا نے انڈر 25 زمرے میں کرناٹک ٹیم کی نمائندگی کی۔ وہ کرناٹک پریمیئر لیگ میں بھی کھیل چکے ہیں۔ 34 سالہ کرکٹر کے لیے دنیا کو اس طرح الوداع کہنا انتہائی افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بالغوں میں دل کی بیماری کن وجوہات سے ہوسکتی ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details