نیو یارک:تیز گیند باز جسپریت بمراہ جو ہندوستانی تیز گیند بازوں کی نئی نسل کے لیے رہنما سمجھے جاتے ہیں نے کہا کہ وہ کبھی بھی نوجوانوں کو زیادہ سکھانے کی کوشش نہیں کرتے اور صرف پوچھے جانے پر ہی مدد کے لیے آگے آتے ہیں تاکہ وہ معلومات کا بوجھ نہ ڈالیں۔
30 سالہ جسپریت بمراہ اتوار سے شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کے لئے ایک اہم کھلاڑی ہوں گے اور وہ ہندوستان کی تیز گیند بازی کو طاقت فراہم کریں گے۔ ہندوستانی ٹیم میں نوجوان اور کم تجربہ کار محمد سراج اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔
جسپریت بمراہ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی کی آفیشل ویب سائٹ پر کہاکہ آپ زیادہ سکھانے کی کوشش نہ کریں۔ کیونکہ جب بھی لوگوں کو مدد کی ضرورت ہوتی ہے، میں انہیں اپنے سوالات پوچھنے دیتا ہوں۔ کیونکہ آپ زیادہ معلومات نہیں دینا چاہتے۔ کیونکہ اس سے نوجوان کھلاڑیوں پر بوجھ پڑتا ہے۔