حیدرآباد: یو ایس اوپن 2024 کا فائنل میچ 8 ستمبر کو کھیلا گیا۔ جس میں دنیا کے نمبر 1 ٹینس کھلاڑی جنیک سینر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔
اطالوی ٹینس کھلاڑی سینر نے فائنل میچ میں امریکہ کے نمبر 1 ٹینس کھلاڑی ٹیلر فرٹز کو دو گھنٹے 16 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 6-3، 6-4 اور 7-5 سے شکست دی۔ یہ ان کا دوسرا بڑا ٹائٹل بھی ہے۔
اس کے علاوہ جینک سینر ایک ہی سیزن میں ہارڈ کورٹس پر آسٹریلین اوپن اور یو ایس اوپن جیتنے والے چوتھے ٹینس کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ کارنامہ میٹس ولنڈر، راجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ جیسے اسٹار ٹینس کھلاڑی انجام دے چکے ہیں۔
ٹائٹل جیتنے کے بعد جینک سینر کو 3.6 ملین ڈالر بطور انعام دیا گیا جو تقریباً 30 کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ ہے۔ اس سے قبل یو ایس اوپن ویمنز سنگلز ٹائٹل جیتنے والی آرینا سبالینکا کو 3.6 ملین ڈالر کی رقم بطور انعام دیا گیا تھا۔ یہ رقم آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے والے کے کے آر ٹیم سے بھی زیادہ ہے کیونکہ کے کے آر کو صرف 20 کروڑ روپئے بطور انعام دیا گیا تھا۔