نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا 43 واں میچ ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان ارون جیٹلی اسٹیڈیم، نئی دہلی میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں دہلی کیپٹلس کے دائیں ہاتھ کے سلامی بلے باز جیک فریزر میک گرک نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ممبئی انڈینز کے گیند بازوں کی جم کر دھیجاں اڑائی اور تیز ترین نصف سنچری بنا کر دہلی کیپٹلس کو شاندار شروعات دلائی ۔
15 گیندوں میں طوفانی نصف سنچری
ممبئی انڈینز نے ٹاس جیت کر دہلی کیپٹلز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ دہلی کے سلامی بلے باز جیک فریزر میک گرک نے پہلے ہی اوور میں ہی ممبئی انڈینز کے تیز گیند باز لیوک ووڈ کے اوور میں 19 رن بناکر اپنے عزم کا اظہار کر دیا۔ اس کے بعد جسپریت بمراہ کے اگلے اوور میں انہوں نے بھی 15 رنز بنائے۔جیک فرسر گرک نے 15 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی اور گراؤنڈ کے چاروں طرف چوکے اور چھکے لگائے۔
آئی پی ایل 2024 کی تیز ترین نصف سنچری
اس نصف سنچری کے ساتھ 22 سالہ جیک فرسر میک گرک نے آئی پی ایل کے رواں سیزن کی تیز ترین نصف سنچری اسکور کی۔ انہوں نے اس سیزن میں تیز ترین نصف سنچری کا اپنا ہی ریکارڈ برابر کیا۔ سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف میچ میں بھی انہوں نے 15 گیندوں میں شاندار ففٹی اسکور کی تھی۔
دہلی کیپٹلس کے لیے سب سے تیز نصف سنچری