اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بارش کی وجہ سے میچ منسوخ، حیدرآباد پلے آف میں پہنچنے والی تیسری ٹیم - SRH Vs GT - SRH VS GT

سن رائزرس حیدرآباد آئی پی ایل 2024 کے پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔ سن رائزرس حیدرآباد کے 13 میچوں میں 15 پوائنٹس ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

IPL 2024 SRH Vs GT: Match canceled due to rain, Hyderabad qualifies for playoffs
بارش کی وجہ سے میچ منسوخ، حیدرآباد پلے آف میں پہنچنے والی تیسری ٹیم (آئی اے این ایس)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 16, 2024, 10:41 PM IST

حیدرآباد: انڈین پریمیئر لیگ میں جمعرات کو حیدرآباد اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا۔ جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔ جس کے بعد سن رائزرس حیدرآباد کے 13 میچوں میں 15 پوائنٹس ہوگئے ہیں اور وہ پلے آف راؤنڈ میں پہنچنے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔

حیدرآباد میں صبح 7:30 بجے میچ شروع ہونے سے کافی پہلے بارش ہو رہی تھی اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بارش میں اضافہ ہوتا رہا۔ جس کی وجہ سے ٹاس بھی نہیں ہو سکا۔ اگرچہ بارش دس بجے کے قریب رک گئی لیکن گراؤنڈ اتنا گیلا تھا کہ میچ کھیلنا بالکل ممکن نہیں تھا۔

جس کے بعد میچ ریفری نے دونوں آن فیلڈ امپائرز اور کپتان شبمن گل اور پیٹ کمنز سے مشاورت کے بعد تقریباً 10.10 بجے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ میچ کی منسوخی کے بعد حیدرآباد کے 15 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں کولکاتہ اور راجستھان سے نیچے تیسرے نمبر پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details