اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کلاسین کی طوفانی اننگ بھی حیدرآباد کو جیت نہیں دلا سکی - KKR vs SRH

IPL 2024 آندرے رسل اور ہرشیت رانا نے آئی پی ایل 2024 کے اپنے پہلے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈر کی سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف چار رنز سے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ رسل نے ناقابل شکست 64 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی جبکہ ہرشیت رانا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 24, 2024, 3:33 PM IST

کولکاتہ: آخری اوور میں ہرشیت رانا کی شاندرا گیندبازی اور آندرے رسل کی طوفانی نصف سنچری نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو اپنے آئی پی ایل 2024 کے پہلے میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف سنسنی خیز چار رنز سے فتح دلا دی

ہینرک کلاسن کے دھماکہ خیز اننگ کے باوجود حیدرآباد جیتا ہوا میچ ہار گیا۔ کلاسن نے تقریباً 29 گیندوں پر 63 رنز بنا کر میچ کا رخ موڑ دیا جس میں انہوں نے بغیر کسی چوکے کے آٹھ چھکے لگائے۔ لیکن وہ کے کے آر کے 208 رنز کے نعاقب میں صرف 204 رنز ہی بنا سکا۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے نوجوان گیند باز ہرشت رانا کی تعریف کرتے ہوئے جنہوں نے سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے ہاتھوں سے جیت چھین لی، تجربہ کار سابق کپتان سنیل گواسکر نے کہا کہ رانا کا آخری اوور شاندار تھا اور انہیں اس کے لئے اعزاز ملنا چاہئے تھا۔

اسٹار اسپورٹس کے پروگرام 'کرکٹ لائیو' میں، گواسکر نے کہا، "رانا کا آخری اوور شاندار تھا۔ انہوں نے جو پہلی گیند پھینکی، اس سے انہوں نے پوری طرح سبق حاصل کیا۔

یہ تیز گیند تھی اور کلاسین نے اسے چھکے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگلی پانچ گیندوں میں انہوں نے رفتار کو بڑھایا، سلو کٹر، سست آف کٹر بولنگ کی، جس کی وجہ سے کلاسن اور شہباز احمد کے لیے بڑے شاٹس کھیلنا مشکل ہوگیا، جو بالآخر ان کی وکٹیں گنوانے کا سبب بن گیا اور رانا کی اس شاندار گیندبازی سے پوری طرح سے میچ کا رخ الٹ گیا۔

ہرشت رانا کا یہ ایک شاندار اوور تھا ۔ میرے خیال میں منتظمین نے آندرے رسل کو ان کی دو وکٹیں اور 64 رنز کے لیے مین آف دی میچ کا اعزاز دیا، لیکن انھیں ہرشت رانا کو ان کے اسپیل اور خاص طور پر آخری اوور کے لیے کچھ دینا چاہیے تھا۔

قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کو انڈین پریمیئر لیگ کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں کے کے آر نے سن رائزرس حیدرآباد کو ایک بے حددلچسپ مقابلے میں چار رنز سے شکست دی۔

پہلے کھیلتے ہوئے کے کے آر نے سات وکٹوں پر 208 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں کلاسین اور شہباز نے میچ مکمل طور پر سن رائزرز کے ہاتھ میں دے دیا تھا تاہم میچ کے آخری اوور میں رانا نے دونوں بلے بازوں کو آؤٹ کر دیا اور مقابلہ حیدرآباد کے ہاتھوں سے چھین کر کے کے آر کی جھولی میں ڈال دیا۔

ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر برائن لارا نے کے کے آر کے لیے مچل اسٹارک کے ڈیبیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، ''میرے خیال میں پوری دنیا مچل اسٹارک کی طاقت کو جانتی ہے۔

ان میں نئی ​​گیند سے وکٹیں لینے کی حیرت انگیز صلاحیت ہے لیکن کل کے میچ میں وہ کوئی وکٹ نہیں لے سکے لیکن یہ صرف پہلا میچ ہے اور کوئی ٹیم انہیں کمزور سمجھنے کی غلطی نہیں کرے گی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details