اردو

urdu

ETV Bharat / sports

مستفیض الرحمان آئی پی ایل میں چار وکٹ لینے والے بنگلہ دیش کے پہلے فاسٹ بالر - IPL 2024

Mustafizur Makes Record In IPL: بنگلہ دیش کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر مستفیض الرحمان نے گذشتہ شب چنئی سپر کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے درمیان کھیلے گئے آئی پی ایل کے افتتاحی میچ میں چار وکٹ لینے والے بنگلہ دیش کے پہلے فاسٹ بالر بن گئے ہیں۔

مستفیض الرحمان آئی پی ایل میں چار وکٹ لینے والے بنگلہ دیش  کے پہلے فاسٹ بالر
مستفیض الرحمان آئی پی ایل میں چار وکٹ لینے والے بنگلہ دیش کے پہلے فاسٹ بالر

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 23, 2024, 2:23 PM IST

کولکاتا: انڈین پریمئیر لیگ 2024 کے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کے فاسٹ بالر مستفیض الرحمان نے رائل چیلنجرز بنگلورو کے خلاف چنئی سپر کنگز کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ رائل چیلنجرز بنگلورو کے خلاف مستفیض الرحمان نے اپنے چار اوورز کے کوٹے میں 29 رن دے کر چار وکٹیں حاصل کیے۔ 28 سالہ مستفیض الرحمان نے شکیب الحسن کے ریکارڈ کو بھی توڑ دیا۔ اس سے قبل شکیب الحسن نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے لیے کھیلتے ہوئے تین وکٹ اپنے نام کئے تھے۔ مستفیض نے آر سی بی کے کپتان فاف ڈو پلیسس، رجت پاٹیدار، وراٹ کوہلی اور کیمرون گرین کو آؤٹ کر کے اپوزیشن کے ٹاپ آرڈر کو تبادہ کر دیا۔

ڈو پلیسی بیٹنگ کے دوران خطرناک نظر آ رہے تھے کیونکہ انہوں نے پاور پلے میں آٹھ چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے تھے۔ تاہم بنگلہ دیش کے تیز گیند باز نے ڈوپلسی کو آوٹ کرکے پویلین کی راہ دیکھائی ۔

اس کے بعد مستفیض الرحمان نے لائن لینتھ پر گیندبازی کرتے ہوئے حریف ٹیم کو بیک فٹ پر جانے پر مجبور کردیا۔انہوںنے کہاکہ رواٹ کوہلی،راجت پاٹیدار اور کیمرون گرین کو آوٹ کیا۔بنگلہ دیش نے چھٹی مرتبہ کسی ٹی 20 میچ میں چار وکٹ حاصل کیا۔انہوں نے اپنے کل 241 ٹی 20 میچوں میں 297 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل 2024 میں چنئی سپر کنگز کا فاتحانہ آغاز - IPL 2024

اس سے قبل 2009 میں شاداب جکاتی نے چنئی سپرکنگز کی جانب سے 24 رن دے کر چار وکٹ لینے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔اگرچہ مستفیض گزشتہ سال اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پائے تھے ۔سی ایس کے نے ان پر بھروسہ رکھا ۔نیلامی میں تیز گیندباز کو 2 کروڑ کی قیمت پر خریدا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details