کولکاتا: آئی پی ایل 2024 کے 54 واں میچ ایس آر ایچ اور ایم آئی کے درمیان کھیلا گیا۔ حیدرآباد کو اس میچ میں ممبئی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ممبئی کی ٹیم نے اس میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 173 رنز بنائے جس کے جواب میں ممبئی انڈینز نے یہ ہدف 17.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔ ورلڈ کپ سے قبل سوریہ کمار یادیو کی اننگز ہندوستان کے لیے بہت اچھا پیغام ہے جب کہ پیوش چاولہ نے بھی شاندار بالنگ کی۔
ممبئی اور حیدرآباد کے درمیان کھیلے گئے میچ میں سوریہ کمار یادو نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی اننگز نے حیدرآباد کے جبڑوں سے فتح چھین لی۔ سوریہ نے 51 گیندوں میں ناقابل شکست 102 رنز بنائے۔ جس میں انہوں نے 6 چھکے اور 12 چوکے لگائے۔ انہوں نے یہ اننگز 200 کے مکمل اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ کھیلی۔ گزشتہ میچ میں بھی انہوں نے کولکاتا کے خلاف نصف سنچری اننگز کھیلی تھی، ان کے آؤٹ ہونے کے بعد ممبئی میچ ہار گیا۔