اردو

urdu

ETV Bharat / sports

دہلی کیپیٹلس اور گجرات ٹائٹنس کا مقابلہ آج - IPL 2024 - IPL 2024

DC Sv GT اورن جیٹلی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل کے 40 ویں میچ میں میزبان دہلی کیپیٹلس اور گجرات ٹائٹنس کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔دونوں ٹیمیں آج کے میچ میں جیت حاصل کرنے کے مقصد سے میدان میں اتریں گی۔

دہلی کیپیٹلس اور گجرات ٹائٹنس کا مقابلہ آج
دہلی کیپیٹلس اور گجرات ٹائٹنس کا مقابلہ آج

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 24, 2024, 1:36 PM IST

دہلی:گزشتہ میچ میں گجرات کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر 89 رنوں پر آؤٹ کر کے یک طرفہ جیت درج کرنے کے بعد دہلی کا اعتماد واضح طور پر بلند ہو گا۔ تاہم گجرات کو کمزور سمجھنے اور اسے ہلکے سے لینے کی غلطی دہلی کے لیے مہنگی ثابت ہو سکتی ہے۔

رواں سیزن میں دونوں ٹیموں کی اب تک کی کارکردگی:

آئی پی ایل کے رواں سیزن میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی کی بات کریں تو گجرات ٹائٹنز نے اب تک 8 میچز کھیلے ہیں اور 4 میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ چار میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وہ پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے نمبر پر ہے۔ اپنے آخری میچ میں اس نے پنجاب کنگز کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

8 میچوں میں صرف 3 جیت اور 5 ہار کے ساتھ دہلی کیپٹلس اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں 8ویں نمبر پر ہے۔ کیپٹلس کو اپنے آخری میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف 67 رنوں کی بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ڈی سی بمقابلہ جی ٹی

گجرات ٹائٹنز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان ریکارڈز کی بات کریں تو دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کل 4 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ اس دوران دونوں ٹیمیں 2-2 بار جیت چکی ہیں۔ تاہم اسی سیزن میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں دہلی کیپٹلز نے گجرات ٹائٹنز کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ احمد آباد میں کھیلے گئے اس میچ میں دہلی نے گجرات کو 89 رن کے اسکور پر سمیٹ دیا تھا جو کہ آئی پی ایل کی تاریخ میں گجرات کا سب سے کم اسکور ہے۔

گجرات ٹائٹنز کی طاقت اور کمزوریاں

گجرات کی کمزوری اس کی سست شروعات ہے۔ ٹاپ آرڈر بلے باز ناکامی کی وجہ سے مڈل آرڈر اور ٹیل بلے بازوں پر اضافی دباؤ پڑتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس ٹیم کی طاقت کپتان شبمن گل کے ساتھ ساتھ راشد خان جیسے اسٹار آل راؤنڈر ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا رخ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ گجرات کی ایک اور طاقت اس کی ڈیتھ بالنگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رتوراج گائیکواڈ سنچری بنانے والے چنئی کے پہلے کپتان بن گئے - CSK Captain Hundred

دہلی کیپٹلس کی طاقت اور کمزوریاں

دہلی کیپٹلس کی طاقت اس کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ ہے۔ ٹیم کو شاندار آغاز دینے کے لیے اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور پرتھوی شا اور کپتان رشبھ پنت کی جوڑی مڈل آرڈر کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ تاہم یہ دیکھا گیا ہے کہ دباؤ والے میچوں میں دہلی کی ٹیم بکھر جاتی ہے۔

دہلی کے لئے گیندبازی شعبہ تشویش کا باعث ہے۔خلیل احمد اور کلدیپ یادو نے اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کیا ہے لیکن ہنرکس نورٹجے سمیت دیگر گیندباز پوری طرح سے ناکام رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details