احمدآباد: دہلی کی ٹیم نے 90 رنز کے چھوٹے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے تیز شروعات کی۔ تاہم انہیں دوسرے ہی اوور میں اوپنر جیک فریزر میک گرک کی وکٹ گنوانی پڑی۔ جیک فریزر نے 10 گیندوں میں دو چوکے اور دو چھکے لگا کر (20) رنز بنائے۔ تیسرے اوور میں پرتھوی شا بھی سات رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
ابھیشیک پورل نے سات گیندوں میں چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے (15) رنز بنائے۔ چوتھی وکٹ کے طور پر، شائی ہوپ 10 گیندوں میں (19) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔ کپتان رشبھ پنت (16) اور سمیت کمار (نو) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ دہلی نے 8.5 اوور میں چار وکٹ پر 94 رنز بنانے کے بعد چھ وکٹوں سے میچ جیت لیا۔
گجرات کی جانب سے سندیپ واریر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جانسن اور راشد خان نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل یہاں نریندر مودی اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلس کے کپتان رشبھ پنت نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والی گجرات کی ٹیم شروع سے ہی ڈگمگاتی رہی اور ایک ایک کر کے بلے باز پویلین لوٹتے رہے۔