نئی دہلی:ہندوستانی فٹبال ٹیم کے کپتان سنیل چھتری نے اپنے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فیفا ورلڈ کپ میں کویت کے خلاف میچ ان کا آخری میچ ہوگا۔ انہوں نے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پر ایک طویل ویڈیو کے ذریعے کیا جس میں انہوں نے کئی اہم باتیں بھی کہیں۔
ہندوستان کے کامیاب ترین فٹبالر کھلاڑیوں میں سے ایک سنیل چھتری نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ میں کویت کے خلاف میچ ان کے کیرئیر کا میچ ہوگا۔ ہندوستان اور کویت کا میچ 6 جون کو کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے وقت سنیل چھتری سوشل میڈیا پر آئے اور کہا کہ جب میں نے فیصلہ کیا کہ یہ میرا آخری میچ ہوگا تو میں نے اپنے گھر والوں کو اس کے بارے میں بتایا۔ گھر والوں نے میرے فیصلے کی حمایت کی۔