اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ہندوستانی ہاکی ٹیم کو سیمی فائنل سے قبل بڑا دھچکا - Paris Olympics 2024 - PARIS OLYMPICS 2024

ہندوستانی ہاکی ٹیم کو سیمی فائنل میچ سے قبل بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کوارٹر فائنل میچ میں ریڈ کارڈ پانے والے امیت روہیداس پر ایک میچ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ہندوستانی ہاکی ٹیم کو سیمی فائنل سے قبل بڑا دھچکا، امت روہی داس پر پابندی
ہندوستانی ہاکی ٹیم کو سیمی فائنل سے قبل بڑا دھچکا، امت روہی داس پر پابندی ((Photo AP))

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 5, 2024, 12:46 PM IST

پیرس: ہندوستانی ہاکی ٹیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اتوار کو برطانیہ کے خلاف کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں ہندوستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شوٹ آؤٹ میچ جیت لیا۔ اب ہندوستان کے سیمی فائنل میچ سے پہلے ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔

ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی امیت روہی داس پر پیرس 2024 اولمپک ہاکی ٹورنامنٹ میں ایک میچ کی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔اب وہ منگل کو جرمنی کے خلاف ہندوستان کے سیمی فائنل میچ میں نہیں کھیل سکیں گے۔ یہ پابندی اتوار کو برطانیہ کے خلاف ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کوارٹر فائنل میچ میں امیت روہیداس کو ریڈ کارڈ ملنے کے بعد لگائی گئی ہے۔

اولمپکس کے عہدیدار کے مطابق بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی ایچ نے 4 اگست کو ہندوستان بمقابلہ برطانیہ کے میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیت روہیداس کو ایک میچ کے لیے معطل کر دیا ہے۔ معطلی کا میچ نمبر 35 (جرمنی کے خلاف ہندوستان کا سیمی فائنل میچ) پر اثر پڑتا ہے۔اس میں امیت روہی داس شرکت نہیں کریں گے اور ہندوستان صرف 15 کھلاڑیوں کے اسکواڈ کے ساتھ کھیلے گا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ برطانیہ کے خلاف کوارٹر فائنل میچ کے دوسرے کوارٹر میں امیت روہی داس نے ول کالانن کے خلاف مڈفیلڈ جنگ میں حصہ لیا۔ برطانیہ کے فارورڈ سے بچنے کی کوشش کے دوران، روہی داس کی ہاکی اسٹک کالانن کے چہرے پر لگی، جس کے نتیجے میں سرخ کارڈ نکلا۔ اگرچہ آن فیلڈ ریفری نے اسے سنگین جرم نہیں سمجھا لیکن ویڈیو ریفرل کے بعد فیصلہ کو ریڈ کارڈ میں تبدیل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ہاکی ٹیم پیرس اولمپکس کے سیمی فائنل میں پہنچی


ABOUT THE AUTHOR

...view details