ممبئی: زمبابوے کے خلاف کامیاب ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے دورے پر جائے گی جہاں اسے 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے آغاز کرنا ہے۔ اس سیریز میں ہندوستان کا کپتان کون ہوگا۔ اس کے بارے میں فی الحال کچھ کہا نہیں سکتا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ہاردک پانڈیا ٹی 20 ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ لگاتار تیسرا ٹی20 ایونٹ ہوگا، جہاں ہندوستان کے پاس ایک مختلف کپتان ہوگا۔
ٹیم انڈیا اس سے قبل روہت شرما کی قیادت میں ٹی20 ورلڈ کپ اور شبمن گل کی قیادت میں زمبابوے سیریز کھیل چکی ہے۔ روہت شرما نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا۔ ہندوستان کے کئی نوجوان کھلاڑیوں نے بطور کپتان ٹی 20 کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ اس کی وجہ آئی پی ایل ہے جہاں ہندوستانی کپتانوں نے کئی فرنچائز ٹیموں کی کمان سنبھالی ہے۔ آئیے ان ہندوستانی کھلاڑیوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں جنہوں نے سال 2024 میں بطور ٹی ٹوئنٹی کپتان سب سے زیادہ رن بنائے۔
شبھمن گل اور رتوراج
اس معاملے میں شبمن گل پہلے نمبر پر ہیں جنہوں نے 141 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 596 رنز بنائے ہیں۔ آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کی کپتانی کے علاوہ انہوں نے حال ہی میں ختم ہونے والی سیریز میں ہندوستان کی کمان بھی کی۔ دوسرے نمبر پر چنئی سپر کنگز کے نوجوان رو توراج گائیکواڈ آتے ہیں، جنہوں نے 142 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 583 رنز بنائے ہیں۔