حیدرآباد: پیرس اولمپکس کا آغاز 26 جولائی سے ہونے جارہا ہے اور اس کا اختتام 11 اگست کو ہوگا۔ کھیل کے اس میگا ایونٹ کا انعقاد پیرس سمیت 16 دیگر فرانسیسی شہروں میں منعقد کیئے جائیں گے۔ لیکن اس دفعہ پیرس اولمپکس میں بھارت کے وہ کھلاڑی نظر نہیں آئیں گے جنھوں نے ٹوکیو اولمپکس میں تمغے حاصل کیئے تھے۔
بھارت کے وہ کھلاڑی جو پیرس اولمپکس میں نظر نہیں آئیں گے
بجرنگ پونیا
ٹوکیو اولمپکس میں 65 کلوگرام زمرے میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے بجرنگ پونیا سلیکشن ٹرائلز کے سیمی فائنل میں ہارنے اور ڈوپنگ ٹیسٹ سے انکار کرنے پر معطلی کے بعد پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے سے محروم ہوگئے۔
روی کمار دہیا
ٹوکیو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے روی دہیا 57 کلوگرام کے زمرے کے سلیکشن ٹرائلز میں 21 سالہ امان سہراوت سے شکست کھا گئے تھے، جس کی وجہ سے وہ بھی پیرس اولمپکس سے باہر ہوگئے۔
کدامبی سریکانت
سابق عالمی نمبر ون کھلاڑی کدامبی سری کانت، بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور پر مایوس کن پرفارمنس کے بعد لگاتار دوسری بار اولمپکس سے باہر ہو گئے۔ بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور میں کدامبی 11 میں سے 10 ٹورنامنٹس کے ابتدائی راؤنڈز میں ہی باہر ہو گئے۔