اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ہندوستان آج تیر اندازی سے اپنی مہم کا آغاز کرے گا - Paris Olympics 2024 - PARIS OLYMPICS 2024

ہندوستان آج سے پیرس اولمپکس 2024 میں اپنی مہم شروع کرنے جا رہا ہے۔ ہندوستان کے تمام 6 تیر انداز آج کوالیفکیشن راؤنڈ میں حصہ لیں گے۔ اس ایونٹ کے شیڈول اور لائیو سٹریمنگ سمیت تمام اہم معلومات کے لیے مکمل خبر پڑھیں۔

ہندوستان آج تیر اندازی سے اپنی مہم کا آغاز کرے گا
ہندوستان آج تیر اندازی سے اپنی مہم کا آغاز کرے گا ((IANS Photo))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 25, 2024, 2:25 PM IST

پیرس:پیرس اولمپکس 2024 کی افتتاحی تقریب سے ایک دن قبل ہندوستانی ٹیم جمعرات سے تیر اندازی کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔ ہندوستان کے تمام 6 مرد اور خواتین تیر انداز اس کوالیفکیشن راؤنڈ میں حصہ لیں گے۔

اولمپکس میں تیر اندازی کے اپنے پہلے تمغے کے لیے ہندوستان کی تلاش دوپہر ایک بجے خواتین کے انفرادی اور ٹیم مقابلوں سے شروع ہوگی۔ اس کے بعد مردوں کے انفرادی، مردوں کی ٹیم اور مکسڈ ٹیم کے مقابلے شام 5:45 بجے ہوں گے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ پیرس اولمپکس 2024 لندن 2012 کے بعد اس طرح کا پہلا ایونٹ ہے، جس میں ہندوستان اپنی پوری طاقت کے ساتھ اولمپک تیر اندازی کے مقابلوں میں اتر رہا ہے۔ تیر اندازوں کو آج امید ہے کہ وہ اچھی رینکنگ حاصل کریں گے، تاکہ وہ ابتدائی راؤنڈ میں مخالفین کو آسانی سے پچھاڑ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:اولمپک میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو کتنی انعامی رقم ملتی ہے؟ -

آج ہونے والا یہ کوالیفکیشن راؤنڈ ہندوستانی ٹیم کے لیے اہم ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم کو اکثر لوئر سیڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اسے ناک آؤٹ مرحلے میں جنوبی کوریا جیسی مضبوط ٹیم کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ہندوستانی تیر اندازی ٹیم:

مرد: تروندیپ رائے، دھیرج بومادیورا اور پروین جادھو

خواتین: دیپیکا کماری، بھجن کور اور انکیتا بھکتا

ABOUT THE AUTHOR

...view details