اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سری لنکا سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان، سوریہ کمار یادو کو سونپی گئی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کمان - India vs Sri Lanka Series - INDIA VS SRI LANKA SERIES

بی سی سی آئی نے سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی ہاردک کے بجائے سوریہ کمار یادو کو سونپ دی گئی ہے۔

Suryakumar Yadav Named T20I Skipper
سوریہ کمار یادو کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کمان (ANI PHOTO)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 18, 2024, 7:46 PM IST

Updated : Jul 18, 2024, 8:02 PM IST

حیدرآباد: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے سری لنکا کے خلاف 27 جولائی سے شروع ہونے والی وائٹ بال سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

جس میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سوریہ کمار یادو کریں گے جبکہ روہت شرما ون ڈے میں ٹیم کی کپتانی جاری رکھیں گے۔ ہرشیت رانا اور ریان پراگ کو ون ڈے میں پہلی بار ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بھارتی ٹیم سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

سلیکشن کمیٹی نے جمعرات کو سری لنکا کے آئندہ دورے کے لیے بھارت کے اسکواڈ کا اعلان کیا۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:سوریہ کمار یادو (کپتان)، شبمن گل (نائب کپتان)، یشسوی جیسوال، رنکو سنگھ، ریان پراگ، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، ارشدیپ سنگھ، خلیل احمد، محمد سراج۔

ونڈے اسکواڈ:روہت شرما (کپتان)، شبمن گل (نائب کپتان)، ویراٹ کوہلی، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، شریاس آئیر، شیوم دوبے، کلدیپ یادو، محمد سراج، واشنگٹن سندر، ارشدیپ سنگھ، ریان پراگ، اکسر پٹیل، خلیل احمد، ہرشیت رانا۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی 26 جولائی، دوسرا 27 جولائی اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 29 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ یہ تمام ٹی ٹوئنٹی میچز پلےکیلے میں بھارتی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوں گے۔

اس کے بعد دونوں ٹیمیں ون ڈے سیریز کے لیے کولمبو روانہ ہوں گی جہاں تینوں ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ تمام ون ڈے میچ بھارتی وقت کے مطابق دوپہر 2.30 بجے سے شروع ہوں گے۔

نئے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی نگرانی میں ٹیم انڈیا کی یہ پہلی سیریز ہوگی۔ ون ڈے سیریز یکم اگست سے شروع ہوگی۔ دوسرا اور تیسرا ون ڈے بالترتیب 4 اور 7 اگست کو کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سری لنکا دورے کے لیے ٹیم انڈیا کے شیڈول کا اعلان، کب اور کہاں کھیلے جائیں گے میچز؟

Last Updated : Jul 18, 2024, 8:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details