اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارت سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا، اب بنگلہ دیش سے ٹائٹل کی جنگ ہوگی - INDIA BEAT SRI LANKA IN ASIA CUP

انڈر19 ہندوستانی ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں جگہ بنا لی۔فائنل میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹائٹل کی جنگ ہوگی۔

بھارت سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
بھارت سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا (Image Source: IANS)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Dec 6, 2024, 6:14 PM IST

نئی دہلی:انڈر 19 ایشیا کپ کا دوسرا سیمی فائنل میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ ہندوستانی انڈر 19 ٹیم نے یہ میچ 7 وکٹوں سے جیت کر فائنل میں جگہ بنائی۔ اس کے ساتھ ہی اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں سری لنکن ٹیم کا سفر ختم ہو گیا ہے۔

چیتن، کرن اور آیوش نے وکٹیں حاصل کیں

ایشیا کپ انڈر 19 کے اس دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کے کپتان ویرن چامودیتا نے ٹاس جیت کر محمد امان کی قیادت میں ٹیم انڈیا کو پہلے گیند بازی کی دعوت دی۔ سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.2 اوورز میں 173 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سری لنکا کی جانب سے شروجن شنموگناتھن نے 78 گیندوں میں 2 چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے جب کہ لکون ابی سنگھے نے 110 گیندوں پر 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 69 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے چیتن شرما نے 3 اور کرن چورملے اور آیوش مہاترے نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم کو فائنل میں جگہ بنانے کے لیے 174 رنز کا ہدف ملا۔ ہندوستانی بلے بازوں نے یہ ہدف باآسانی 21.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنا کر حاصل کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے، جہاں اس کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔

آیوش اور ویبھو کا شاندار مظاہرہ

بھارت کی جانب سے آیوش مہاترے اور ویبھ سوریاونشی اننگز کا آغاز کرنے آئے۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 8.3 اوورز میں 91 رنز جوڑے۔ آیوش نے 28 گیندوں میں 7 چوکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے اور ویبھو نے 36 گیندوں میں 6 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ بھارت کو تیسرا جھٹکا آندرے سدھارتھ سی کی شکل میں لگا۔ وہ 27 گیندوں میں 2 چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ ہندوستانی ٹیم کے کپتان محمد امان (25) اور کے پی کارتھیک (11) نے مل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

اب ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 8 دسمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں صبح 10:30 بجے کھیلا جائے گا۔ پہلے سیمی فائنل کی فاتح ہندوستانی انڈر 19 ٹیم فائنل میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلتی نظر آئے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details