اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے آکاش دیپ کون ہیں؟ - آکاش دیپ

Akash Deep Test Debut رانچی ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے تیز گیند باز آکاش دیپ ریاست بہار سے تعلق رکھتے ہیں۔ لیکن بہار کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ان پر پابندی عائد ہونے کے بعد وہ بنگال چلے گئے اور وہیں سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا شروع کردیا۔

Akash Deep
آکاش دیپ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 23, 2024, 12:54 PM IST

رانچی: تیز گیند باز آکاش دیپ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے بین الاقوامی ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے۔ آکاش کا ٹیسٹ ڈیبیو انگلینڈ کے خلاف رانچی کے جے ایس اے سی اے اسٹیڈیم میں ہوا، جہاں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا چوتھا میچ کھیلا جا رہا ہے۔ آکاش دیپ کو انڈین کرکٹ ٹیم کے کوچ راہل دراوڈ نے ٹیسٹ کیپ دی۔ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے جسپریت بمراہ کی جگہ لی۔ جس کے ساتھ آکاش دیپ بھارت کے 313 ویں ٹیسٹ کرکٹر بن گئے۔

پچھلے ٹیسٹ میں سرفراز خان کی طرح، آکاش دیپ بھی ٹیسٹ ڈیبیو کیپ تقریب کے بعد اپنی فیملی کے پاس گئے۔ جہاں انھوں نے گلے لگانے سے پہلے اپنی ماں کے قدموں کو چھو کر آشیرواد لیا۔ اس کے بعد آکاش دیپ نے اپنی فیملی کے ساتھ تصویریں کھنچوائیں۔ قابل ذکر ہے کہ آکاش اس سیریز میں ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے چوتھے بھارتی کرکٹر تھے۔ رجت پاٹیدار ویزاگ ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی تھے، پھر سرفراز خان اور دھرو جورل نے راجکوٹ ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا۔

27 سالہ آکاش دیپ کو آخری دو ٹیسٹ کے لیے بھارت کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آکاش دیپ بہار کے رہنے والے ہیں۔ آکاش کے والد رام جی سنگھ ٹیچر کے پیشے سے وابستہ ہیں اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا کرکٹ کھیلے، اس کے باوجود آکاش اپنے والد کی سرکاری نوکری کرنے کی نصیحت نہ مانتے ہوئے کرکٹ کھیلنا شروع کر دیا۔

آکاش پر بہار کرکٹ ایسوسی ایشن نے پابندی بھی عائد کر دی تھی جس کے بعد وہ بنگال چلے گئے اور وہیں سے سخت محنت کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا شروع کردیا۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور نے انھیں اپنی ٹیم میں شامل کرلیا جہاں پر بھی آکاش نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ حال ہی میں انہوں نے رنجی ٹرافی میں بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم انڈیا میں اپنی جگہ بنائی ہے۔

آکاش نے 29 فرسٹ کلاس میچوں میں 23.18 کی اوسط سے 103 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ایک میچ میں 10 وکٹیں لینے کا کارنامہ بھی ان کے نام درج ہے۔ انہوں نے 28 لسٹ اے میچوں میں 42 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 48 وکٹیں حاصل کیں۔ حال ہی میں انہوں نے انگلینڈ لائنز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں میں کل 11 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد انہیں ٹیم انڈیا میں شامل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سرفراز خان کا طویل انتظار کے بعد ٹیسٹ میں ڈیبیو

یشسوی جیسوال نے ڈیبیو میچ میں سنچری بنا کر تاریخ رقم کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details