راجکوٹ: سوراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن گراونڈ میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن ہندوستان کی پہلی اننگ 445 رنوں پر سمٹ گئی۔جواب میں انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں بغیر کسی نقصان کے 31 رن بنا لئے ہیں۔انگلینڈ کی جانب سے جیک کرولی اور بین ڈوکیٹ نے اننگ کی شروعات کی۔جیک کرولی چھ رن اور بین ڈوکیٹ18 رن بنا کرناٹ آوٹ ہیں۔
اس سے قبل ہندوستان کی پہلی اننگ کی ایک منفی بات یہ ہے کہ پانچ رنوں کی پنالٹی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ہندوستان نے اپنے کل اسکور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 326 رنوں سے آگے کھیلتے ہوئے مزید 119 رن بنائے۔ کھیل کے دوسرے دن کلدیپ یادو (چاررن) بنا کر آوٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے۔اس کے بعد رویندر جڈیجہ 112 رن بنا کر آوٹ ہوگئے۔اس کے بعد ٹیسٹ ڈیبو کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز دروبھ جرل 42 رنوں کی عمدہ اننگ کھیلی ۔اس کے علاوہ روی چندر اشون 37 رن اور جسپریت بمراہ 26 رن بنا کر آوٹ ہوئے ۔محمد سراج 3 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ہندوستان کی پوری ٹیم 13.5 اوورز میں 445 رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔