اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارت کی تاریخی جیت، تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 434 رنوں سے شکست - بھارت انگلینڈ ٹیسٹ

IND Vs ENG 3rd Test تیسرے ٹیسٹ میں بھارت نے انگلینڈ کی دوسری اننگز 122 رنز سمیٹ دی، جس کی وجہ سے اس میچ میں انگلینڈ کو 434 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ ٹیسٹ میں رنز کے لحاظ سے بھارت کی سب سے بڑی جیت ہے۔

IND Vs ENG 3rd Test
بھارت کی تاریخی جیت، تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 434 رنوں سے شکست

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 18, 2024, 4:54 PM IST

Updated : Feb 18, 2024, 5:12 PM IST

راجکوٹ: بھارت نے راجکوٹ میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 434 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی ہے اور پانچ مچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری بھی حاصل کر لی ہے۔ بھارت کی جیت کے ہیرو کپتان روہت شرما، رویندرا جڈیجہ، یشسوی جیسوال اور ڈیبیو کرنے والے سرفراز خان تھے۔

بھارت نے یہ میچ جیتنے کے لیے انگلینڈ کو 557 رنز کا ہدف دیا تھا۔ اس ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 39.4 اوورز میں 122 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی اور 434 رنز کے بڑے مارجن سے میچ ہار گئی۔ مارک ووڈ (33 رنز) کے علاوہ انگلینڈ کا کوئی بھی بلے باز 20 رنز کا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکا۔

انگلینڈ کی جانب سے جیک کرولی (11)، بین ڈکٹ (4)، اولی پوپ (1)، جو روٹ (7)، جونی بیرسٹو (4)، بین اسٹوکس (15)، بین فاکس (16)، ریحان احمد (0) ٹام ہارٹلے (16)، مارک ووڈ (33) اور جیمز اینڈرسن صرف 2 رنز بنا سکے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت نے یہ میچ 434 رنز کے بڑے مارجن سے جیت لیا۔ جڈیجہ کی اسپن نے دوسری اننگز میں بھارت کے لیے کمال کیا اور وہ 5 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ اس کے علاوہ کلدیپ یادو نے 2، اشون اور بمراہ نے ایک وکٹ حاصل کیا۔

اس سے قبل بھارت نے اپنی دوسری اننگز 4 وکٹوں پر 430 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی تھی۔ بھارت کی طرف سے یشسوی جیسوال نے 214 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ اس کے علاوہ سرفراز خان نے 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، شبمن گل نے بھی دوسری اننگز میں 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

Last Updated : Feb 18, 2024, 5:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details