اردو

urdu

ETV Bharat / sports

حیدرآباد ٹیسٹ میں بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں 28 رنز سے شکست - بھارت انگلینڈ ٹیسٹ

IND vs ENG 1st Test پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 28 رنز شکست دے دی ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز 230 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پوری بھارتی ٹیم 202 رنز پر سمٹ گئی۔ اس جیت کے ہیرو انگلینڈ کے اولی پوپ کی 196 رنز کی شاندار اننگز اور ہارٹلی کے سات وکٹ رہے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 28, 2024, 7:25 PM IST

Updated : Jan 28, 2024, 10:25 PM IST

حیدرآباد: بھارت اور انگلینڈ کے درمیان حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں انگلش ٹیم نے بھارت پر 28 رنز سے شاندار فتح درج کی ہے۔ میچ کے پہلے دن پیچھے رہنے کے بعد انگلینڈ نے دوسری اننگز میں اولی پال کی 196 رنز کی شاندار اننگز کی مدد سے شاندار واپسی کی اور بھارت کو جیت کے لیے 231 رنز کا بڑا ہدف دیا۔

اس کے بعد انگلش اسپنرز نے ایک بار پھر شاندار گیند بازی کی اور میچ کے چوتھے دن بھارت کو اس کے گھر میں ہی 202 رنز پر سمیٹ کر 28 رنز سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ نے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

کپتان روہت شرما نے سب سے زیادہ 39 رنز بنائے۔ کے ایل راہل 22 رن، اکشر پٹیل 17 رن، یشسوی جیسوال 15 رن، رویندر جڈیجہ دو رن اور شبھمن گل کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔ شریاس ایر 13 رن، شریکر بھرت اور آر اشون 28-28 رن اور محمد سراج 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ بمراہ چھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے ہارٹلی نے سات وکٹ حاصل کئے۔ جو روٹ اور جیک لیچ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن ہندوستانی گیند بازوں نے دوسری اننگز میں لنچ سے قبل انگلینڈ کو 420 کے اسکور پر سمیٹ دیا تھا اور اب ہندوستانی ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے 231 رنز بنانے ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے پہلی اننگز میں سب سے زیادہ 70 رنز کی اننگز کھیلی اور دوسری اننگز میں اولی پاپ نے 196 رنز کی اننگز کھیل کر میچ کا رخ موڑ دیا۔ انگلینڈ کی جانب سے روٹ نے پہلی اننگز میں 4 اور ٹام ہارٹلی نے دوسری اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کی جانب سے پہلی اننگز میں یشسوی جیسوال نے 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کے ایل راہول نے 86 رنز اور رویندرا جدیجا نے 87 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے ایشون اور جڈیجہ نے پہلی اننگز میں 3،3 اور بمراہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری اننگز میں بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 4 جبکہ اشون نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بمراہ نے اس پورے میچ میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔

Last Updated : Jan 28, 2024, 10:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details