اردو

urdu

ETV Bharat / sports

محمڈن اسپورٹنگ اور سرینیڈی دکن کا میچ ڈرا

I League محمد جسیم کے گول کی بدولت محمڈن اسپورٹنگ نے سرینیڈی دکن کو ایک ایک گول کی برابری پرروک دیا۔اس میچ میں ڈرا کھیلنے کے بعد محمڈن اسپورٹنگ 16 میچوں میں 35 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر برقرار ہے۔

محمڈن اسپورٹنگ اور سرینیڈی دکن کا میچ ڈرا
محمڈن اسپورٹنگ اور سرینیڈی دکن کا میچ ڈرا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 29, 2024, 8:37 PM IST

کولکاتا:حیدرآباد کے فٹبال ایرینا گراونڈ میں محمڈن اسپورٹنگ اور میزبان ٹیم سرینیڈی دکن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔خطابی دوڑ میں اپنی پوزیشن مزید مستحک کرنے کے لئے دونوں ٹیموں کو اس میچ میں کسی بھی قیمت پر جیت درج کرنی تھی۔دونوں ٹیمیں اس مقصد کے تحت میدان میں اتریں۔

میزبان ٹیم سرینیڈی دکن نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت مضبوط بنانے کی بھر پور کوشش کی۔ابتدائی حملوں کے بعد میزبان ٹیم نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔

کھیل کے چوتھے منٹ پر ڈیوڈ کاسٹاینڈا نے گول کرکے سرینیڈی دکن کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔ایک صفر سے پچھڑنے کے باوجود محمڈن اسپورٹنگ نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں واپس آنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن ناکام رہی ۔

پہلے ہاف کے اختتام پر میزبان ٹیم سرینیڈی ڈکن ایک صفر کی برتری برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔دونوں جانب سے پے در پے حملے ہوئے۔

کھیل کے 84 ویں منٹ پر محم جسیم نے گیند کو جال میں ڈال کر محمڈن اسپورٹنگ کو ایک ایک گول کی برابری پر لا کھڑا کردیا۔کھیل کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان برتری کی جنگ جاری رہی مگر کسی کو بھی مزید گول کرنے کے مواقع نہیں ملے۔میچ ایک ایک گول کی برابری پر ختم ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:کرسٹیانو رونالڈو سعودی لیگ گیم میں مبینہ نازیبا اشارے کرنے پر ایک میچ کے لیے معطل

میچ کے اختتام پر محمڈن اسپورٹنگ 16 میچوں میں 35 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر برقرار ہے۔سرینیڈی دکن 16 میچوں میں 33 پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے جبکہ گوکھلم کیرالہ ایف سی 17 میچوں میں 32 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے اور رئیل کشمیر ایف سی 16 میچوں میں 30 پوائنٹ کے ساتھ چوتھے مقام پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details