اردو

urdu

ETV Bharat / sports

امریکہ اور آئرلینڈ کے میچ میں بارش پاکستان کی امیدوں پر پانی پھیر دے گا - T20 WORLD CUP 2024 - T20 WORLD CUP 2024

فلوریڈا میں آج امریکہ اور آئرلینڈ کے درمیان اہم میچ کھیلا جانا ہے۔ اس میچ کا نتیجہ فیصلہ کرے گا کہ پاکستان سپر ایٹ میں جگہ پکی کر پائے گا یا نہیں، تو آئیے فلوریڈا کے موسم کی رپورٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے سپر ایٹ میں جگہ بنانے کا منظرنامہ بھی جانتے ہیں۔

بارش سے پاکستان کی امیدوں پرپانی پھیر سکتا ہے
بارش سے پاکستان کی امیدوں پرپانی پھیر سکتا ہے ((Photo AP))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 14, 2024, 6:56 PM IST

نیویارک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیگ مرحلے کا 30 واں میچ امریکہ اور آئرلینڈ کے درمیان فلوریڈا کے لاڈر ہل کے سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ پر بارش کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ اگر امریکہ اور آئرلینڈ کے درمیان ہونے والا یہ میچ بارش کی نذر ہو جاتا ہے تو کیا پاکستان کو اس کا فائدہ ہوگا؟

فلوریڈا میں موسم کیسا رہے گا؟

امریکہ اور آئرلینڈ کے درمیان میچ ہندوستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔ اس میچ کے حوالے سے محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا خطرہ ہے۔ یہ میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10.30 بجے سے کھیلا جائے گا۔ فلوریڈا میں اس وقت موسلادھار بارش متوقع ہے۔ میچ کے دوران بارش کا 75 فیصد امکان ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تیز طوفان کا 50 فیصد امکان ہے۔ فلوریڈا میں گزشتہ چند روز سے شدید بارش اور طوفان کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کو کیا فائدہ ہوگا؟

غور طلب ہے کہ امریکہ کی ٹیم 3 میچوں میں 2 جیت اور 1 ہار کے ساتھ 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ اے میں دوسری پوزیشن پر ہے۔ آئرش ٹیم دونوں میچ ہار چکی ہے اور پوائنٹ ٹیبل میں ابھی تک اس کا کھاتہ بھی نہیں کھلا ہے۔ اگر یہ میچ بارش کی وجہ سے ضائع ہو جاتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گا۔ ایسی صورتحال میں امریکہ کی ٹیم کے 4 میچوں میں 5 پوائنٹ کے ساتھ سپر8 میں کوالیفائی کرجائے گی۔ اس صورتحال میں پاکستان کو گھر واپس جانا پڑے گا۔

پاکستان ٹیم نے اب تک 3 میچز کھیلے ہیں۔ اسے 2 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ ایک میچ میں اسے کامیابی ملی ہے۔ اس وقت پاکستان کے 2 پوائنٹس ہیں۔ پاکستان کو اپنا آخری میچ آئرلینڈ کے ساتھ کھیلنا ہے، اگر پاکستانی ٹیم وہ میچ جیت کر 2 پوائنٹ حاصل کر لیتی ہے۔ تب بھی اس کے کل 4 پوائنٹس ہوں گے۔ ایسی صورتحال میں پاکستان کو آئی سی سی ٹی20 ورلٖڈ کپ 2024 کے پہلے راونڈ سے ہی باہر ہونا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ہندوستان کے خلاف امریکہ کو پانچ رنوں کی پنالٹی، جاننے اسٹاپ کلاک رول کیا ہے؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details