اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ہاردک پانڈیا پر جرمانہ - ipl 2024 - IPL 2024

Hardik Pandya fined Rs 12 lakh ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا پر جمعرات کو یہاں پنجاب کنگز کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کھیلے گئے میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ہاردک پانڈیا پر جرمانہ
سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ہاردک پانڈیا پر جرمانہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 19, 2024, 12:25 PM IST

ملان پور: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا پر پی سی اے نیو انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں پنجاب کنگز کے خلاف میچ کے دوران سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ممبئی انڈنیس کے گیندباز میچ کے دوران مقررہ وقت میں 20 اوورز ڈالنے میں ناکام رہے۔اس بنیاد پر ممبئی انڈنیس کے کپتان ہاردک پانڈیا پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چونکہ یہ آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے تحت سیزن کا ان کی ٹیم کا پہلا معاملہ تھا۔اسی وجہ سے کپتان ہاردک پانڈیا پر12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔اگر رواں آئی پی ایل میں دوبارہ قصوروار پائے گئے تو ضابط اخلاق کے تحت ان کے خلاف کارروائی جا سکتی ہے۔

غور طلب پے کہ سوریہ کمار یادو (78) کی شاندار نصف سنچری اننگز اور پھر جسپریت بمراہ اور جیرالڈ کوٹزی کی خطرناک گیندبازی کی بدولت ممبئی انڈینس نے 33ویں میچ میں پنجاب کنگز کو نو رن سے شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:ممبئی انڈینز نے پنجاب کنگز کو 9رنوں سے شکست دی - ipl 2024

ممبئی انڈنیس کی ٹیم سات میچوں میں تین جیت اور چار شکست کے ساتھ 6 پوائنٹ کی بدولت پوائنٹ ٹیبل میں ساتویں پوزیشن پر ہے جبکہ پنجاب کی ٹیم ایک درجہ تنزدلی کے ساتھ 9 ویں مقام پر چلی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details