اردو

urdu

ETV Bharat / sports

افغانستان نے بڑی ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، پہلا مقابلہ 125 رنوں سے جیت لیا - T20 World Cup 2024 - T20 WORLD CUP 2024

سلامی بلے بازوں رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران کی شاندار نصف سنچریوں اورفضل الحق فاروقی کی 9/5 کی خطرناک بالنگ کی بدولت افغانستان نے یوگنڈا کو گروپ سی کے ایک اہم میچ میں 125 رنوں سے شکست دے کر آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا شاہانہ انداز میں آغاز کیا۔

افغانستان نے یوگنڈا کو 125 رنوں سے شکست دی،فاروقی کے نام پانچ وکٹ
افغانستان نے یوگنڈا کو 125 رنوں سے شکست دی،فاروقی کے نام پانچ وکٹ ((AP))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 4, 2024, 10:14 AM IST

گیانا (ویسٹ انڈیز): افغانستان کے 183 رنوں کے جواب آئی سی سی ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ کھیلنے والی افریقی ٹیم یوگنڈا 20 اوورز میں 58 رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔ افغانستان کے بالروں کی خطرناک گیندبازی کے سامنے یوگنڈا کی ٹیم ٹک نہیں سکی اور ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ہی کرارای شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یوگنڈا کی جانب سے رابسن اوبایا 14 رن اور ریاست علی خان 11 رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔اس کے علاوہ دیگر بلے بازڈبل فیگر پار نہیں کرپائے ۔افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے چار اوورز میں نو رن دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔فاروقی کی ٹی20 میں اب تک سب سے بہترین کارکردگی ہے۔

اس کے علاوہ راشد خان اور نوین الحق کو دو دو جبکہ مجیب الرحمن کو ایک وکٹ ملا۔اس سے قبل گیانا کے کے پروویڈنس اسٹیڈیم میں گروپ سی کے میچ میں یوگنڈا نے ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران کے شاندار آغاز کے بعد یوگنڈا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے افغانستان کو 5 وکٹوں پر 183 رنز تک محدود کر دیا۔ ابراہیم زدران نے اپنی 7ویں ٹی ٹوئنٹی نصف سنچری بنائی۔ رحمان اللہ گرباز نے صرف 28 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ٹیم نے پہلے وکٹ کے لیے 154 رنز کی شراکت داری کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹیوئنٹی ورلڈ کپ میں پیسوں کی بارش ہو گی، آئی سی سی نے انعامی رقم کا اعلان کر دیا

محمد نبی 14 رن اور رشید خان دو رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔اس کے علاوہ گلب الدین نائب چار رن اور عظمت اللہ عمرزائی پانچ رن بنائے۔یوگنڈا کی جانب سے کوسموس کیوٹا اور برائن مسابا کو دو۔دو جبکہ ایک وکٹ رام جانی کو ملا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details