اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سابق کرکٹر گوتم گمبھیر ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ مقرر - Team India Head Coach - TEAM INDIA HEAD COACH

بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے اعلان کیا کہ بھارت کے سابق سلامی بلے باز گوتم گمبھیر بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ ہوں گے اور وہ بھارتی کرکٹ کو آگے بڑھانے کے لیے مثالی شخص ہیں۔

Ex Cricketer Gautam Gambhir Named Team India Head Coach
گوتم گمبھیر ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ مقرر (AP)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 9, 2024, 8:25 PM IST

Updated : Jul 9, 2024, 8:43 PM IST

حیدرآباد: ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے ایکس پر ایک پوسٹ لکھ کر کے اس کا اعلان کیا ہے۔ جے شاہ نے ایکس پر لکھا کہ بے حد خوشی کے ساتھ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے طور پر غوتم گمبھیر کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ جدید دور کی کرکٹ کو گوتم نے قریب سے دیکھا ہے۔ اس لیے مجھے یقین ہے کہ گوتم بھارتی کرکٹ کو آگے بڑھانے کے لیے مثالی شخص ہیں۔

واضح رہے کہ بائیں ہاتھ کے سابق بلے باز گوتم گمبھیر اب راہل دراوڈ کی جگہ ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور سری لنکا کے خلاف سیریز ان کی پہلی سیریز ہوگی۔

گوتم گمبھیر نے ایکس پر لکھا کہ بھارت میری پہچان ہے اور اپنے ملک کی خدمت کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔ لیکن میرا مقصد وہی ہے جو ہمیشہ رہا ہے، مین ان بلیو کے کندھوں پر 1.4 بلین بھارتیوں کا خواب ہے اور میں ان خوابوں کو پورا کرنے کے لئے اپنی ہر ممکن کوشش کروں گا!

قابل ذکر ہے کہ گوتم گمبھیر 2007 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم اور 2011 ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا حصہ تھے۔ دہلی کے سابق بلے باز نے 58 ٹیسٹ، 147 ون ڈے اور 37 ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کی نمائندگی کی، جس میں انہوں نے بالترتیب 4154، 5238 اور 932 رنز بنائے۔

گوتم گمبھیر انڈین پریمیئر لیگ میں فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مینٹور تھے اور شریاس ائیر کی قیادت والی اس ٹیم نے آئی پی ایل 2024 کا ٹائیٹل بھی جیتا تھا۔ انھوں نے آئی پی ایل کی ٹیم لکھنؤ سپر جائنٹس کی بھی کوچنگ کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر کا سیاست سے سبکدوشی کا اعلان

Last Updated : Jul 9, 2024, 8:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details