اردو

urdu

ETV Bharat / sports

رنکو سنگھ کا قد چھوٹا ضرور ہے لیکن کارنامے بڑے بڑے انجام دے رہا ہے: عرفان پٹھان - عرفان پٹھان

سابق بھارتی آل راؤنڈر اور اسٹار اسپورٹس کے تجزیہ کار عرفان پٹھان آئی پی ایل کے 17ویں سیزن کی تشہیر کے لیے حیدرآباد تشریف لائے تھے۔ جہاں انھوں نے ای ٹی وی بھارت کے صحافی پرشانت تیاگی سے خصوصی بات چیت کی۔

Irfan Pathan Exclusive Interview
عرفان پٹھان کے ساتھ خصوصی گفتگو

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 8, 2024, 5:01 PM IST

Updated : Feb 8, 2024, 9:23 PM IST

عرفان پٹھان کے ساتھ خصوصی گفتگو

حیدرآباد: دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) شروع ہونے میں صرف چند ہفتے باقی ہیں۔ آئی پی ایل کے 17ویں سیزن کی تشہیر کے لیے سابق آل راؤنڈر اور اسٹار اسپورٹس کے تجزیہ کار عرفان پٹھان حیدرآباد کے ایک انجینئرنگ کالج تشریف لائے تھے۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے اسپورٹس جرنلسٹ پرشانت تیاگی نے ان سے خصوصی بات چیت کی۔ ہم ان کی انٹرویو کے چند اہم اقتباسات کو پیش کر رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت: کیا دھونی اس آئی پی ایل کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے؟

کنگس الیون پنجاب کے ساتھ آئی پی ایل میں ڈیبیو کرنے کے بعد دہلی ڈیئر ڈیولز، سن رائزرز حیدرآباد اور چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کر چکے 39 سالہ عرفان پٹھان نے کہا کہ دھونی ایک بہت ہی خاص کھلاڑی ہیں، یہ بہت سے لوگوں کے لیے مشعل راہ بھی رہے ہیں۔ دھونی کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پٹھان نے کہا کہ شاید یہ ان کا آئی پی ایل کا آخری سیزن ہو، لیکن کرکٹ شائقین چاہتے ہیں کہ وہ ساری زندگی کرکٹ کھیلیں۔مجھے امید ہے کہ وہ اس بار پھر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے کیونکہ وہ بالکل فٹ نظر آرہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت: کیا رنکو سنگھ ایک اور دھماکہ کریں گے؟

بائیں ہاتھ کے بلے باز عرفان پٹھان نے اسٹار بلے باز رنکو سنگھ کو سپر اسٹار کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے آئی پی ایل کے گزشتہ سیزن میں لگاتار 5 چھکے لگا کر اپنی پہچان بنائی تھی۔ اس سیزن میں بھی رنکو سنگھ کے کے آر کی کارکردگی میں بہت زیادہ حصہ ڈالیں گے۔ رنکو کافی جدوجہد کے بعد یہاں تک پہنچے ہیں، وہ ایک ایسے بلے باز ہیں جو گیندبازوں کی پلاننگ کو خراب کر دیتے ہیں۔ وہ قد میں چھوٹا کھلاڑی ضرور ہے لیکن کارنامے بڑے بڑے انجام دے رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت: آئی پی میں چنئی اور ممبئی کامیاب ٹرین ٹیم کیوں ہے؟

آئی پی ایل کے 103 میچوں میں 80 وکٹیں لینے والے عرفان پٹھان نے آئی پی ایل کی دو کامیاب ترین فرنچائزز چنئی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز کی کامیابی کا سہرا بہترین ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کو دیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں فرنچائزیز اپنی ٹیم کی چھوٹی چھوٹی چیزوں کا بہتر خیال رکھتی ہیں۔ دونوں ٹیموں کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ دونوں ٹیمیں ہر میچ جیتنا چاہتی ہیں جس کی وجہ سے وہ دوسری ٹیموں سے مختلف اور بہتر ہیں۔

ای ٹی وی بھارت: کیا اس سیزن میں ہاردک پانڈیا کو آشیش نہرا کی کمی محسوس ہوگی؟

ہاردک پانڈیا اور گجرات ٹائٹنز کے ہیڈ کوچ آشیش نہرا کی جوڑی گزشتہ 2 سیزن میں بہت کامیاب رہی تھی، لیکن اس دفعہ ہاردک کے ممبئی انڈینز میں شامل ہونے کی وجہ سے یہ جوڑی ٹوٹ گئی ہے۔ جس پر عرفان پٹھان نے کہا کہ اس جوڑی کے ٹوٹنے سے سب سے زیادہ ہاردک کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔ہاردک پانڈیا آشیش نہرا کی کمی محسوس کریں گے، کیونکہ جب ہاردک گجرات ٹائٹنز کی کمان سنبھالتے تھے تو نہرا انہیں میدان کے باہر سے مسلسل کچھ نا کچھ بتاتے رہتے تھے، جس سے انہیں کپتانی میں بھی کافی مدد ملتی تھی، لیکن ممبئی انڈینز میں ایسا نہیں ہوتا، وہاں کپتان خود میدان میں فیصلے لیتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت: کیا اس دفعہ حیدرآباد پلے آف میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگی؟

عرفان پٹھان نے سن رائزرس حیدرآباد کو آئی پی ایل کے 17ویں سیزن کے لیے ایک طاقتور ٹیم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد نے اس دفعہ ایک مضبوط ٹیم بنائی ہے۔ ہسرنگا کے آنے سے ان کی ٹیم کمبینیشن کافی بہتر ہوا ہے۔ ایڈن مارکرم اور پیٹ کمنز جیسے بہترین کھلاڑی ان کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ لیکن بڑا سوال یہ کہ وہ اب کس کو کپتان بناتے ہیں۔ حیدرآباد ٹیم آسانی سے پلے آف میں جگہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Last Updated : Feb 8, 2024, 9:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details