اردو

urdu

ETV Bharat / sports

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں 27 رنز سے شکست دی

England Women win کپتان ہیتھر نائٹ کی 63 رنز کی نصف سنچری اور اس کے بعد عمدہ گیند بازی کے دم پرانگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 27 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

By UNI (United News of India)

Published : Mar 19, 2024, 7:25 PM IST

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 27 رنز سے شکست دی
انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 27 رنز سے شکست دی

ڈنیڈن:161 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیوزی لینڈ ٹیم کا آغاز اچھا نہیں رہا اوراس نے پہلے ہی اوور میں ایزی گیج کا وکٹ گنوا دیا۔ وہ اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکیں۔ اس کے بعد کپتان سوزی بیٹس اور جارجیا پلمر کی جوڑی نے دوسرے وکٹ کے لیے 59 رنز جوڑے۔ جارجیا پلمر 21 اور میڈی گرین آٹھ کے ذاتی اسکور پر رن ​​آؤٹ ہوئیں۔ بیٹس 51 گیندوں میں 65 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ بروک ہالیڈے 27 اور جیس کیر آٹھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ کی سخت گیند بازی کے سامنے کھل کر نہ کھیل سکی اور مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر صرف 135 رنز بنا سکی اور 27 رنز سے میچ ہار گئی۔

انگلینڈ کی جانب سے لارین بیل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سارہ گلین نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کرنے اتری انگلینڈ کے سلامی بلے باز نے پہلے وکٹ کے لیے 27 رنز جوڑے۔ انگلینڈ کو پہلا جھٹکا پانچویں اوور میں ٹیمی بیومونٹ 15 رنز کی صورت میں لگا۔ صوفیہ ڈنکلے آٹھویں اوور میں 32 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔

اس کے بعد ہیتھر نائٹ اور مایا بشیئر کی جوڑی نے تیسرے وکٹ کے لیے 91 رنز کی شراکت قائم کرکے اسکور کو 152 تک پہنچایا۔ نائٹ نے 39 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 63 رنز بنائے۔ بشیئر 40 گیندوں پر 43 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ ایمی جونز دو رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں پر 160 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیس کیر، فران جوناس اور لیا تاہوہو نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کر دی، کہا،افغانستان میں خواتین کے حالات بدتر

ایمی جونز دو رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں پر 160 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیس کیر، فران جوناس اور لیا تاہوہو نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details