حیدرآباد: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر معین علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ معین علی نے بڑھتی عمر اور مسلسل خراب فٹنس کے باعث کرکٹ سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا اور وہ اب انگلینڈ کرکٹ ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی جگہ دیکھنا چاہتے ہیں۔
ڈیلی میل پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کمنٹیٹر ناصر حسین سے بات کرتے ہوئے معین علی نے ریٹائرمنٹ کے بارے میں بات کی۔ اس دوران اسٹار آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ 'انگلینڈ کی قومی ٹیم کے لیے کھیلنا ان کی زندگی کے بہترین دن تھے۔ اب وہ چاہتے ہیں کہ نوجوان کھلاڑی ٹیم کو آگے لے کر جائیں۔
اس کے علاوہ معین علی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اب وہ کرکٹ کھیلنے کے لیے مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں جس کی وجہ سے وہ اب اس کھیل سے دور ہو رہے ہیں۔ ناصر حسین سے بات کرتے ہوئے معین علی نے یہ بھی کہا کہ میں ریٹائرمنٹ کے بعد بھی میں انگلینڈ کے لیے کھیل سکتا ہوں۔ لیکن سچ پوچھیں تو میں جانتا ہوں کہ ٹیم کے لیے کیا بہتر ہوگا اور اچھی چیزیں آگے بڑھ رہی ہیں۔ ایسی صورتحال میں ٹیم کے مفاد میں فیصلہ کرنا چاہتا ہوں۔
کئی کرکٹرز ایسے ہیں جو فٹ نہ ہونے یا ایک خاص عمر کو پہنچنے کے بعد بھی ٹیم میں کھیلتے رہتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ ٹیم کے لیے خسارے کا باعث بن جاتے ہیں لیکن معین علی نے خود کو مکمل فٹ نہ ہونے کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔ جس فیصلے کی ہر کوئی تعریف کر رہا ہے۔