اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سچن تندولکر نیویارک پہنچ گئے - icc mens t20 world cup

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق عظیم کرکٹر سچن تندولکر نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ میں ٹیم انڈیا کی حمایت کرتے نظر آئیں گے۔

سچن تندولکر نیویارک پہنچ گئے
سچن تندولکر نیویارک پہنچ گئے ((IANS PHOTOS))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 8, 2024, 7:27 PM IST

نیویارک:ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اتوار کو زبردست میچ کھیلا جا رہا ہے۔ ایسے میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق عظیم بلے باز سچن تندولکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں ہونے والے اس بڑے مقابلے کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اس دلچسپ معرکے کے دوران سچن نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں نظر آنے والے ہیں۔ اس دوران وہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آئیں گے۔

روہت شرما اور بابر اعظم کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے اس سنسنی خیز مقابلے کو دیکھنے کے لیے پوری دنیا اتوار کو تیار ہو گی اور رات 8 بجے سے اس میچ سے لطف اندوز ہو گی۔ سچن اکثر ہندپاک میچ کے دوران میدان میں نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہندپاک میچ سے قبل محمد عامر کا بڑا بیان، روہت شرما کو خطرناک بلےباز قرار دیا - ICC T20 World Cup 2024

ہندوستانی ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں روہت شرما نے 52 رنز کی نصف سنچری اننگز کھیلی جب کہ ہاردک پانڈیا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ پہلے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہوم ٹیم امریکہ سے سپر اوور میں 5 وکٹوں سے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ایسے میں جہاں بھارت جیت کے ساتھ اس میچ میں اتر رہا ہے، پاکستان ٹیم اپنی ہار کا سلسلہ توڑنا چاہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details