برج ٹاؤن(بارباڈوس): انگلینڈ کے تیز گیند باز کرس جارڈن نے امریکہ کے خلاف سپر 8 میچ کے دوران شاندار کارنامہ انجام دیا۔کرس جارڈن (4/10) منز ٹی 20 انٹرنیشنل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے انگلش بالر بھی بن گئے۔انہوں نے اپنی جائے پیدائش پر یہ کارنامہ انجام دینا ان کے لیے خاص تھا۔
جارڈن نے امریکہ کے علی خان (0)،نوسٹش کینزیگرے (0) اور سوربھ نیتراولکر (0) کو کلین بولڈ کرتے ہوئے رواں ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں ہیٹ ٹرک کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔رواں ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں یہ تیسری ہیٹ ٹرک ہے ۔اس سے قبل آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے دو مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں ۔
اس سے قبل اننگز میں 35 سالہ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز جارڈن نے کوری اینڈرسن (29) کو ہیری بروک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا تھا۔ جارڈن اور دیگر انگلش گیند بازوں کی بدولت انگلینڈ نے امریکہ کو صرف 115 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔ کرس جارڈن نے کہا کہ ہیٹ ٹرک کرنا ایک ناقابل یقین احساس تھا۔