اردو

urdu

ETV Bharat / sports

رانچی ٹیسٹ سے پہلے بین اسٹوکس کا بڑا بیان، ایسی پچ پہلے کبھی نہیں دیکھی - بین اسٹوکس

Ben Stokes On Ranchi Pitch چوتھے ٹیسٹ سے ایک دن قبل انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے رانچی پچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں اس طرح کی پچ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ مہمان ٹیم 23 فروری کو پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ رانچی میں کھیلے گی۔

Ben stokes
بین اسٹوکس

By PTI

Published : Feb 22, 2024, 4:01 PM IST

Updated : Feb 22, 2024, 4:20 PM IST

رانچی: انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کرکٹ میچ کے لیے تیار کی گئی پچ کے بارے میں کہا کہ ایسی پچ پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ واضح رہے کہ بھارت اس وقت پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 2-1 سے آگے ہے۔ چوتھا ٹیسٹ میچ جمعہ سے رانچی میں کھیلا جائے گا۔ تاہم میچ سے قبل ہی رانچی پچ موضوع بحث بنی ہوئی ہے کیونکہ پچ میں ابھی سے ہی دراڑیں پڑ چکی ہیں۔

ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق، انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ یہ کافی زیادہ دلچسپ ہے، میں اس قسم کی پچ کے بارے میں نہیں جانتا اس لیے مزید کچھ نہیں کہہ سکتا۔ میں نے اس طرح کی پچ پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی، اس لیے مجھے کوئی اندازہ نہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ یہ پچ کس طرح برتاو کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب ڈریسنگ روم سے پچ کو دیکھتے ہیں تو وہاں گھاس نظر آتی ہے لیکن جب آپ قریب جاتے ہیں تو وہی پچ بالکل مختلف نظر آتی ہے اور اس میں کچھ دراڑیں بھی نظر آتی ہیں۔

انگلینڈ نے چوتھے ٹیسٹ کے لیے اپنے فائنل الیون کا بھی اعلان کردیا ہے۔ مارک ووڈ کی جگہ فاسٹ بولر اولی رابنسن کو ٹیم میں جگہ ملی ہے اور ریحان احمد کی جگہ شعیب بشیر کی بھی واپسی ہوئی ہے۔ اسٹوکس نے کہا کہ رابنسن میں ناقابل یقین صلاحیتیں ہیں جو انہیں دنیا میں کہیں بھی کامیاب باؤلر بنا سکتی ہیں۔ انگلینڈ میں ہم نے دیکھا کہ وہ بہت ہنر مند باؤلر ہے لیکن پاکستان میں ہم نے ان میں بہت کچھ دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں:ہم رانچی میں جیتنے کے ارادے سے کھیلیں گے: بین اسٹوکس

Last Updated : Feb 22, 2024, 4:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details