نئی دہلی:بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آل راؤنڈر شکیب الحسن پر تمام ٹاپ لیول ٹورنامنٹس میں گیندبازی کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ ای ایس پی این کرک انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق تجربہ کار کرکٹر پر بی سی بی نے اتوار کو پابندی عائد کر دی تھی۔ اس سے قبل شکیب کو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے غیر قانونی باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے انہیں باؤلنگ کرنے سے روک دیا تھا۔
بی سی بی کے بیان پر لکھتے ہوئے ای ایس پی این کرک انفو نے کہا کہ 'بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو مطلع کیا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے تحت ہونے والے مقابلوں میں باؤلنگ کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ شکیب کو بنگلہ دیش سے باہر ڈومیسٹک کرکٹ مقابلوں اور بین الاقوامی کرکٹ میں بھی باؤلنگ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
قبل ازیں، شکیب ستمبر میں ایک انگلش کاؤنٹی کرکٹ میچ کے دوران مشکوک ایکشن کے لیے رپورٹ کیے جانے کے بعد برطانیہ میں آئی سی سی کے ایک تسلیم شدہ ٹیسٹنگ سینٹر، لافبورو یونیورسٹی میں اپنے ایکشن کے جائزے میں ناکام ثابت ہوئے تھے۔
شکیب بلے باز کے طور پر کھیل سکیں گے