اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی - Australia Womens Win ODI Series - AUSTRALIA WOMENS WIN ODI SERIES

Australia Defeat Bangladesh: گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد کپتان ایلیسا ہیلی کے 33 رن اور ایلس پیری کے ناٹ آوٹ 27 رنز کی بدولت آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے تیسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے کلین سویپ کرتے ہوئے سیریز 3-0 سے جیت لی۔

آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی
آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی

By UNI (United News of India)

Published : Mar 27, 2024, 3:40 PM IST

میرپور:آج یہاں شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کپتان ایلیسا ہیلی اور فوبی لیچ فیلڈ کی اوپننگ جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے 43 رنز جوڑ کر 89 رنز کا چھوٹا ہدف دیا۔ ہیلی نے 34 گیندوں میں 33 رنز بنائے۔ انہیں رابعہ نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ لیچ فیلڈ 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ سلطانہ نے انہیں اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد ایلیز پیری نے 27 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی اور بیتھ مونی نے 21 رنز کی اننگز کھیلی ۔ آسٹریلیا نے 18.3 اوورز میں دو وکٹوں پر 93 رنز بنائے اور میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے سلطانہ خاتون اور رابعہ خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی بنگلہ دیشی ٹیم شروع میں ہی لڑکھڑاگئی اور ایک کے بعد ایک وکٹیں گرتی رہیں ۔ ٹیم کی جانب سے کپتان نگار سلطانہ نے سب سے زیادہ 16 رنز بنائے۔

معروفہ اختر نے ناٹ آؤٹ 15 رنز بنائے۔ شورنا اختر اور سلطانہ خاتون 10، 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ ٹیم کے سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 26.2 اوورز میں 89 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔آسٹریلیا کی جانب سے کم گارتھ اور ایشلے گارڈنر نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ سوفی مولینیو اور ایلیز پیری نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 118 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی - AUSTRALIA WOMEN WON

بنگلہ دیش کی خواتین ٹیم تینوں ون ڈے میچوں میں 100 رنز کا ہندسہ بھی نہ چھو سکی۔ تینوں ون ڈے میچوں میں بنگلہ دیش کا اسکور 97، 95 اور 89 تھا۔میچ میں 11 رنز دے کر تین وکٹیں لینے والی کم گارتھ کو ان کی عمدہ باؤلنگ پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ سیریز میں 52 رنز کے عوض آٹھ وکٹیں لینے والی ایشلے گارڈنر سیریز کی بہترین کھلاڑی منتخب ہوئیں۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details