میرپور:214 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آنے والی بنگلہ دیش کی ٹیم کا آغاز انتہائی خراب رہا اور پہلے ہی اوور میں میگن شٹ نے فرزانہ حق کو صفر پر پویلین بھیج کر بنگلہ دیش کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد شوبنا مستری اور مرشدہ خاتون نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ مستری 17 رنز بنا کر کنگ کی گیند پر بولڈ ہوئی۔ مرشدہ 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئی۔ کپتان نگار سلطانہ نے ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 27 رنز کی اننگز کھیلی۔ وہ دو اور بلے باز فہیمہ خاتون اور ریتو مونی کے لگاتار رن آؤٹ ہونے کے بعد رن آؤٹ ہو گئیں۔
اس کے بعد بنگلہ دیش کی صورتحال انتہائی نازک ہوگئی اور اس کا کوئی بھی بلے باز چھ رنز سے زیادہ نہ بناسکا۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 36 اوورز میں 95 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔آسٹریلیا کی جانب سے ایشلے گارڈنر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ کم گارتھ نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ کم گارتھ، الانا کنگ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی آسٹریلیا کی خواتین ٹیم کا آغاز انتہائی خراب رہا اور دوسرے ہی اوور میں صفر پر اوپنر فوبی لیچ فیلڈ کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد ایلیز پیری دو رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئیں۔ کپتان الیسا ہیلی اور بیتھ مونی نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ہیلی بھی 24 رنز بنانے کے بعد نویں اوور میں آؤٹ ہوگئی۔