بارباڈوس:گروس آئلیٹ میں واقع ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 کے ایک اہم میچ میں ہندوستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں نبرد آزما ہیں۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے بہت اہم ہے۔ٹاس جیتنے کے بعد آسٹریلیا کے کپتان میشل مارش نے کہاکہ پہلی اننگ میں گیندبازوں کو پچ سے مدد ملے گی۔میشل اسٹارک کی ٹیم میں شمولیت ہوئی ہے۔
دوسری طرف ہندوستان کے کپتان روہت شرما نے کہاکہ ہم بھی پہلے بالنگ کرنا چاہتے تھے لیکن ٹاس کا فیصلہ ہمارے حق میں نہیں آیا۔اس میچ کے لئے ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ہم آخری میچ کی فرسٹ الیون کے ساتھ میدان میں اتریں گے،
دوسری طرف ٹیم انڈیا یہ میچ جیتتے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔ ساتھ ہی آسٹریلیا کے لیے یہ میچ کرو یا مرو جیسا ہے۔ اگر آسٹریلیائی ٹیم یہ میچ ہار جاتی ہے تو اسے بنگلہ دیش اور افغانستان کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے نتجے پر انحصار کرنا پڑے گا۔
ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے ۔بلے بازوں کے لیے اس ٹورنامنٹ کی بہترین پچ ہے۔ اس گراؤنڈ پر اب تک کھیلے گئے 4 میچوں کی 8 اننگز میں 6 بار 180 سے زائد کا اسکور بن چکا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا سب سے زیادہ 218 رنز بھی اسی گراؤنڈ پر آیا۔ بیٹنگ کے لیے اچھی پچ کی وجہ سے یہاں ہائی اسکورنگ میچ دیکھا جا سکتا ہے۔