اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس اصول کے تحت 28 رنز سے شکست دے دی - icc t20 world cup - ICC T20 WORLD CUP

آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو بارش سے متاثر میچ میں ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس) اصول کے تحت شکست دی ہے۔ اس میچ میں آسٹریلیا کے لیے فاسٹ بالر پیٹ کمنز نے شاندار ہیٹ ٹرک کی۔ رواں آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں یہ پہلی ہیٹ ٹرک ہے۔

آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس اصول کے تحت 28 رنز سے شکست دے دی
آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس اصول کے تحت 28 رنز سے شکست دے دی ((IANS PHOTOS))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 21, 2024, 12:02 PM IST

نارتھ ساؤنڈ (اینٹیگا): آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 میچ میں بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس) اصول کے تحت 28 رنوں سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 20 اووروں میں 8 وکٹوں پر 140 رنز تک محدود کر دیا۔ 141 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا نے 11.2 اووروں میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنا لیے۔میچ میں بارش کا خلل پڑا۔اس کے بعد ڈک ورتھ لوئس اصول کے تحت آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 28 رنوں سے شکست دے دی۔

اس میچ میں آسٹریلیا کے تجربہ کار تیز گیند باز پیٹ کمنز نے ہیٹ ٹرک کی۔ انہوں نے 29 رنز دے کر 3 وکٹ حاصل کئے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی یہ پہلی ہیٹ ٹرک ہے جو کمنز کے نام رہی ہے۔ کمنز نے 18ویں اوور کی چوتھی گیند پر محمود اللہ (2) اور پانچویں گیند پر مہدی حسن (0) کو آؤٹ کیا اور 20ویں اوور کی پہلی گیند پر توحید ہردیا (40) کو آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک کی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ سپر8: انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

کمنز کے 3 وکٹ اور لیگ اسپنر ایڈم زمپا کے 2 وکٹوں کی بدولت آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 140 تک محدود کردیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان نظم الحسین شانتو نے 41 اور توحید ہردوئے نے 40 رنز بنائے۔ اس ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جانب سے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 35 گیندوں پر 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ ٹریوس ہیڈ نے 31 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے رشاد حسین نے 23 رنز کے عوض 2 وکٹ حاصل کئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details