نئی دہلی:ہندوستان 'اے' کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ان کیپڈ آل راؤنڈر بو ویبسٹر کو بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوسرے میچ کے لیے پہلی بار آسٹریلیائی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے ویبسٹر کے حوالے سے کہا گیا کہ 'آسٹریلیا اے کے لیے مضبوط ہندوستانی ٹیم کے خلاف کچھ رنز اور وکٹیں حاصل کرنا خوش آ کے لئے آئند تھا۔
بو ویبسٹر کی محنت رنگ لائی۔
ویبسٹر نے اپنے کیریئر میں اب تک 5000 سے زیادہ فرسٹ کلاس رنز اور تقریباً 150 فرسٹ کلاس وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انڈیا 'اے' کے خلاف غیر سرکاری ٹیسٹ سیریز میں، ویبسٹر 72.50 کی اوسط سے 145 رنز بنا کر آسٹریلیا کے لیے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بنے۔ انہوں نے ٹیم کی سات وکٹیں بھی حاصل کیں۔ جس کے نتیجے میں انہیں آسٹریلوی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ میڈیم فاسٹ باؤلنگ کے ساتھ ساتھ، ویبسٹر ضرورت پڑنے پر آف اسپن بھی کر سکتے ہیں۔