حیدرآباد: بھارتی تیز گیند باز محمد سراج آج آبائی شہر حیدرآباد پہنچیں گے، جہاں بھارتی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کا جشن منانے کے لیے آج حیدرآباد میں ایک فتح ریلی کی جائے گی جس میں محمد سراج کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ جمعرات کو ممبئی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ جیت کا جشن منانے کے لیے ایک ریلی کا احتمام کیا گیا۔
- محمد سراج نے شیئر کی تفصیلات:
محمد سراج نے سروجنی دیوی آئی ہاسپٹل، مہدی پٹنم سے شروع ہونے والی جیت کی ریلی کی تفصیلات شیئر کی۔ تفصیلات کے مطابق ریلی مہدی پٹنم سے شام 6:30 بجے شروع ہو کر عیدگاہ گراؤنڈ پر اختتام پذیر ہوگا۔
اس ریلی میں ایک بہت بڑا ہجوم متوقع ہے، کیونکہ محمد سراج حیدرآباد کے واحد کرکٹر ہیں جنہوں نے حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے لیے کھیلا اور یہاں ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد ہے۔
حال ہی میں انہوں نے ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد انہوں نے اپنے ایکس ہینڈل پر ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ وزیر اعظم سے ملنا ایک اعزاز کی بات ہے۔ فخر کا لمحہ۔ شکریہ سر آپ کے دعائیہ الفاظ اور ہمیشہ ہماری حوصلہ افزائی کے لیے۔ ہم بھارتی پرچم کو سربلند رکھنے کے لیے سخت محنت جاری رکھیں گے۔ جئے ہند۔
- ممبئی میں ریلی: