کرسٹوفر نولان کو 'اوپن ہائیمر' کے لیے بہترین ہدایت کاری کا ایوارڈ. اوپن ہائیمر نے کل 7 آسکر جیتے ہیں اور اس فلم کو بہترین فلم کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا. کیلین مارفی نے فلم 'اوپن ہائیمر' میں شاندار اداکاری کے لیے بہترین اداکار کا اعزاز حاصل کیا. ایما اسٹون نے پوور تھنگز میں بہترین اداکاری کی وجہ سے بہترین اداکارہ کا آسکر ایوارڈ جیتا. رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کو 'اوپن ہائیمر' میں معاون کردار کے لیے آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا. امریکی اداکارہ ڈی وائن جوئے رینڈولف نے فلم ’دی ہولڈوورز‘ میں شاندار اداکاری کی وجہ سے انہیں بہترین معاون کردار کے لیے منتخب کیا گیا۔. فلم 'اوپن ہائیمر' نے موسیقی (اوریجنل سانگ) کی کیٹیگری میں آسکر جیتا، یہ اعزاز لوڈوِگ گورینسن نے حاصل کیا. جیمز پرائس اور شونا ہیتھ کو 'پوور تھنگز' کے بہترین پروڈکشن ڈیزائن پر آسکر ایوارڈ دیا گیا. کورڈ جیفرسن نے 'امریکن فکشن' میں بہترین تحریر کا آسکر جیتا. 'دی ونڈرفل اسٹوری آف ہنری شوگر' کو لائیو ایکشن شارٹ فلم کیٹیگری کے لیے آسکر دیا گیا. فلم 'دی زون آف انٹرسٹ' کو بیسٹ ساونڈ کا آسکر ایوارڈ دیا گیا ہے. 'دی بوائے اینڈ دی ہیرون' نے اینیمیٹڈ فیچر فلم کا آسکر ایوارڈ جیتا. جینیفر لیم کو 'اوپن ہائیمر' میں بہترین ایڈیٹنگ پر آسکر ایوارڈ دیا گیا. 'وار اِز اوور' نے اینیمیٹڈ شارٹ فلم کے لیے آسکر ایوارڈ جیتا. 'ٹوئنٹی ڈیز اِن ماریوپول' نے بہترین دستاویزی فلم کا آسکر ایوارڈ جیتا. ہولی وڈنگٹن کو 'پوور تھنگز' میں شاندار ملبوسات پر آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا. 'اوپن ہائیمر' نے 'سینماٹوگرافی' میں بھی آسکر ایوارڈ جیتا. دستاویزی مختصر فلم کے لیے 'دی لاسٹ ریپیئر شاپ' کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ بین پروڈ فٹ اور کرس بوورز کو دیا گیا. فلم 'گاڈزیلا مائنس ون' کی ٹیم نے بہترین ویژول ایفیکٹس کیٹیگری میں آسکر ایوارڈ جیتا. 'پوور تھنگز' نے کل چار آسکر جیتے ہیں، جن میں ایما اسٹون نے بہترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کیا ہے. فلم 'ایناٹومی آف اے فال' نے رائٹنگ (اوریجنل اسکرین پلے) کیٹیگری میں کامیابی حاصل کی. فلم 'دی زون آف انٹرسٹ' کو بیسٹ ساونڈ کا آسکر ایوارڈ دیا گیا ہے. 'دی زون آف انٹرسٹ' نے بین الاقوامی فیچر فلم کے زمرے میں آسکر ایوارڈ جیتا