اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال کے زرا ڈی بارڈ میں مقامی باشندوں کا جنگلات محکمہ کے خلاف احتجاج - protest against Forest department

ضلع پلوامہ کے ترال میں مقامی باشندوں نے جنگلات محکمہ کے خلاف احتجاج کیا اور روڈ کو جام کر دیا۔ مظاہرین نے جنگل میں تار بندی کو غلط ٹھہراتے ہوئے محکمہ جنگلات سے اپنا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

ترال کے زرا ڈی بارڈ میں مقامی باشندوں کا جنگلات محکمہ کے خلاف احتجاج
ترال کے زرا ڈی بارڈ میں مقامی باشندوں کا جنگلات محکمہ کے خلاف احتجاج (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 10, 2024, 1:56 PM IST

ترال کے زرا ڈی بارڈ میں مقامی باشندوں کا جنگلات محکمہ کے خلاف احتجاج (etv bharat)

ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کے ترال کے زرا ڈی بارڈ میں مقامی باشندوں کا جنگلات محکمہ کے خلاف احتجاج کیا۔

ایک طرف ایل جی انتظامیہ کی جانب سے وادی کشمیر کے دور دراز میں رہنے والے افراد کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اقدام کئے جا رہے ہیں۔وہیں محکمہ جنگلات کی جانب سے مبینہ طور جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں تنگ وطلب کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔جنگل کے نزدیک رہائشی کو احتجاج پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں زاری ہارڈ ترال میں گجر طبقے سے وابسطہ لوگوں نے محکمہ جنگلات کے خلاف ایک خاموش احتجاج کیا اور اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ام محکمہ علاقے میں جنگل کی تار بندی کر رہا ہے۔اس کی وجہ سے انہیں مال مویشی پالنا دشوار ہوجایے گا کیونکہ علاقہ میں روزگار کے وسائل محدود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ترال میں ڈرون دی اسکیم کی عملی مشق کا اہتمام

مقامی باشندوں نے کہاکہ مویشی چرا کر ہی لوگ زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے اگرچہ محکمہ نے پہلے پانچ جگہوں پر تار بندی کی ہے۔اب جو جگہ بچی تھی یہاں پر محکمہ نے تاربندی شروع کی ہے انہوں نے محکمہ سے علاقے میں تار بندی نہ کرنے کی مانگ کی ہے ۔اور انصاف کی اپیل کی ہے تاکہ علاقے کے لوگوں کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details